Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پانچ مرغیاں اور ایک مرغا ‘ قیمت بارہ سو روپے

قومی نیوز منگل 04 دسمبر 2018
پانچ مرغیاں اور ایک مرغا ‘ قیمت بارہ سو روپے

لاہور ….. وزیر اعظم عمران خان کے غربت مٹائو پروگرام کےتحت مرغبانی کے یونٹس کی تقسیم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ذرا ئع کے مطابق لائیو اسٹاک حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں مرغبانی کے 300 یونٹس تقسیم کیے جائیں گے۔ جس سے 300 گھرانوں کو فائدہ ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مرغبانی کے ایک یونٹ میں 5 مرغیاں اور ایک مرغا شامل ہے جو 1200 روپے کے رعایتی نرخ پر فراہم کیا جائے گا۔ مرغبانی یونٹ میں گولڈن اور مصری نسل کی دیسی مرغیاں شامل ہیں جو2 سے 3 ہفتے میں انڈے دینے کے قابل ہوجائیں گی۔

 

(602 بار دیکھا گیا)

تبصرے