Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
No one covers Karachi like we do!

کپتان ناخوش ‘ 5 وفاقی وزرا کو گھر بھیجنے کی تیاری

ویب ڈیسک منگل 04 دسمبر 2018
کپتان ناخوش ‘ 5 وفاقی وزرا کو گھر بھیجنے کی تیاری

اسلام آباد …… وفاقی کابینہ میں بڑی اُکھاڑ پچھاڑ کا امکان ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز واضح طور پر سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کچھ وزراء کی تبدیلی کا اشارہ دے دیا۔ وزیراعظم ملک میں معیشت‘ تعلیم اور صحت کے شعبہ پر زیادہ توجہ دیناچاہتے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ کچھ وزراء اس مشن میں ان کا بھرپور ساتھ نہیں دے پارہے۔ وزیرا عظم عمران خان کی کابینہ میں تبدیلیوں کے امکان کی بات پروفاقی وزراء پریشان ہوگئے ہیں‘ ایک دوسرے کو فون کر کے اندازے لگانا شروع کردئیے ہیں کہ کس کی شامت آنے والی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے سینئر اینکرزسے انٹرویو میں وزراء کی تبدیلی کا عندیہ دیاتھا۔ذرائع کاکہناہے کہ آئندہ چند روز میں کابینہ میں تبدیلیوں کاامکان ہے، وزیرصحت عامر کیانی،وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، وزیرمملکت داخلہ شہریار آفریدی، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کے سروں پر تلوارلٹکنے لگی۔ وزیراعظم کے کچھ معاونین خصوصی اور مشیروں کی بھی تبدیلی کا امکان ہے کچھ وزرائے مملکت کو مکمل وفاقی وزیر بھی بنایا جاسکتا ہے۔وزیر اعظم کے قریبی حلقوں کادعویٰ ہے کہ وزیراعظم کچھ وزراء کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، وزیراعظم ملک میں معیشت، تعلیم اور صحت کے شعبہ پر زیادہ توجہ دینا چاہتے ہیں۔ اس لیے ان وزارتوں میں تبدیلی آسکتی ہے، فہمیدہ مرزا،عمر ایوب اور میاں محمد سومروکے ناموں کے گردبھی دائرہ کھینچ دیا گیا ہے۔ انہیں کابینہ سے نکالا جائے گا یاصرف وارننگ ملے گی، اس بارے میںفیصلہ کچھ روزمیں سامنے آجائے گا۔

 

(83 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں