Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 18 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

وزیر اعظم ہاؤس کو اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی بنانے کا عمل مکمّل

قومی نیوز منگل 04 دسمبر 2018
وزیر اعظم ہاؤس کو اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی بنانے کا عمل مکمّل

لاہور…… وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے وزیراعظم ہائوس کو ریسرچ یونیورسٹی بنانے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کا نام اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی تجویز کیاگیا ہے۔ ایوان وزیراعظم کی 30 ایکڑ اراضی ریسرچ یونیورسٹی قائم کی جائے گی جس میں مختلف مضامین میں تحقیقات کے علاوہ حکومت سازی‘ مختلف اداروں کو اعلیٰ معیار کی ریسرچ کے مطابق معاونت فراہم کی جائے گی۔ وفاقی وزرات تعلیم کے اعلیٰ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم ہائوس سے پولو گرائونڈ‘ گھوڑوں کیلئے بنائے گئے اصطبل اور ایک تفریحی پہاڑی کو ختم کرکے حاصل ہونے والی زمین کو دوسرے فیز میں 30 ایکڑ رقبہ یونیورسٹی کی طرز پر بنایا جائے گا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیراعظم ہائوس کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے لئے ابتدائی طور پر ایک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بنایا جائے گا۔ یونیورسٹی کی نئی عمارت کی تعمیر کے لئے دوسرے فیز میں وزیراعظم ہائوس کا 30 ایکڑ رقبہ قابل استعمال لایا جائے گا۔ وزیراعظم ہائوس میں بنائی جانے والی اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی کو داخلی و خارجی راستہ فورتھ ایونیو دربار بری امام سرکار کی طرف سے دیا جائے گا۔

(392 بار دیکھا گیا)

تبصرے