Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
No one covers Karachi like we do!

میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے، امریکی لاء فرم نے ثبوت حاصل کرلئے

ویب ڈیسک منگل 04 دسمبر 2018
میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے، امریکی لاء فرم نے ثبوت حاصل کرلئے

واشنگٹن ۔۔۔ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کی اصلیت کا ثبوت ڈھونڈنے کے لئے امریکہ کی جانب سے جس بین الاقوامی لاء فرم کی خدمات حاصل کی گئیں ،منگل 04 دسمبر کوامریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس میں اس کے رکن پال ولیمز نے انکشاف کیا کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوںکی نسل کشی کی گئی اور اس کے ثبوت مل گئے ہیں ۔پریس کانفرنس میں پال نے بین الاقوامی برادری سے التماس کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان زیادتیوں کی عالمی سطح پر تحقیقات کی جائیں اور متاثرین کے لئے انصاف کو یقینی بنایا جائے۔بین الاقوامی لاء فرم دی پبلک انٹرنیشنل لاء اینڈ پالیسی گروپ (پی آئی ایل پی جی) کی جانب سے مزید کہا گیا کہ انہوں نے شواہد اور معلومات کے حصول کے لئے جان بچانے کے لئے بنگلہ دیش منتقل ہوجانے والے کم از کم ایک ہزار روہنگین مسلمانوں سے انٹرویو ز کئے ۔یہ افراد رکھائن کی ریاست کے ظلم و جور سے تنگ آکر ہجرت پر مجبور ہوئے ۔ان معلومات کے حصول کے دوران یہ نتائج نکلے کہ وہاں کی فوج انسانیت کے خلاف جرائم کی مرتکب قرار پائی ہے ،بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق وہ جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی ہے۔جمع ہونے والے شواہد اور معلومات کی رو سے بین الاقوامی قوانین کی رو شنی میں یہ طے ہوگیا ہے کہ روہنگیاز کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا اور ان شواہد کی روشنی میں ان جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف مقدمہ چلایا جاسکتاہے۔

 

(62 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں