Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مصر میں کریم کی بسیں چل پڑیں‘ جلد پاکستان میں بھی آئیں گی

ویب ڈیسک منگل 04 دسمبر 2018
مصر میں کریم کی بسیں چل پڑیں‘ جلد پاکستان میں بھی آئیں گی

قاہرہ ۔۔۔ آن لائن سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے مشہور ’کریم‘نے مصر میں بس سروس متعارف کروادی۔کریم کا کہنا ہے کہ بس بکنگ کی یہ سروس مزید وسیع کی جائے گی اور دیگر ممالک جن میں سعودی عرب اور پاکستان شامل ہیں ، نئی سروس کو وسعت دی جائے گی۔منگل کو سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق دبئی سے تعلق رکھنے والی آن لائن سفر فراہمی کی سروس کے مطابق اس سہولت کے لائونچ کے بعد کریم ایپ کے صارف اب ـ’’بس‘‘ آپشن کابھی عنقریب استعمال کرسکیں گے۔جس کا مصر میں تو آغاز بھی کردیا گیا ہے۔سروس کے نرخ طے شدہ لیکن کریم کی کار سروس سے 60 سے 70 فیصد تک سستے ہوں گے۔رپورٹ کےمطابق کریم کی رقیب اوبر کو بھی بس سروس کے مصر میں اجراء کے بعد کچھ کردکھانے کی فکر لگ گئی ہے ۔ادھر برطانوی خبر رساں ایجنسی نے کچھ اس قسم کی رپورٹس دی ہیں جن کے مطابق دبئی بیسڈ کریم ،مشرق وسطی کی مارکیٹ پر تسلط جمانے کے لیے اوبر کے ساتھ ادغام کے لئے بھی کوششیں کررہی ہے۔

(74 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں