Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مخالفین نے وزیراعظم کو بے خبراوربے اختیار قرار دے دیا

صابرعلی منگل 04 دسمبر 2018
مخالفین نے وزیراعظم کو بے خبراوربے اختیار قرار دے دیا

کراچی …. وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سینئر صحافیوں اور معروف اینکر پرسن کو دیئے گئے پینل انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قبل از وقت الیکشن کے انعقاد سمیت متعدد باتوں نے ملک کی سیاست میں تہلکہ مچادیا ہے‘ خصوصاً وزیراعظم کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کی بات کو سیاسی حلقوں میں زیر بحث ہونے کے ساتھ ساتھ شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے جبکہ امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے کے سوال پر وزیراعظم کی جانب سے بے خبری اور اس جواب پر کہ ڈالر بڑھنے کی اطلاع انہیں میڈیا کے ذریعے ملی‘ سیاسی مخالفین اور سیاسی تجزیہ کاروں کی جانب سے وزیراعظم کو ایک انتہائی بے خبر اور بے اختیار وزیراعظم قرار دیا جارہا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر وزیراعظم کے اس انٹرویو میں کی گئی باتوں کو ایک مرتبہ مذاق بنایا جارہا ہے‘ وزیراعظم نے یوٹرن کے حوالے سے سوال پر کہا کہ یوٹرن لینا عقلمندی ہے۔ اس دوران ایک اینکر پرسن نے سوال کیا کہ ایم کیو ایم سے اتحاد کرنا بھی یوٹرن ہے جس پر انٹرویو کے موقع پر موجود تمام صحافیوں نے قہقہہ لگایا۔

 

(329 بار دیکھا گیا)

تبصرے