Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

صفدر87 ‘حمزہ شہباز 41 اور شہباز شریف 27 کروڑکے مالک

قومی نیوز منگل 04 دسمبر 2018
صفدر87 ‘حمزہ شہباز 41 اور شہباز شریف 27 کروڑکے مالک

اسلام آباد ۔۔۔الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں (اور پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق مسلم لیگ ن سب سے امیر سیاسی جماعت ہے جس کے اثاثوں کی مالیت 22 کروڑ 21 لاکھ 16 ہزار 406 روپے ہے ،پی ٹی آئی 11 کروڑ 64 لاکھ 24 ہزار 836 روپے کی مالک ہے ،پیپلزپارٹی کے اثاثوں کی مالیت 16 کروڑ 52 لاکھ 84 ہزار 423 روپے ہے ، پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز7 کروڑ 92 لاکھ 4 ہزار 355 روپے کے اثاثوں کی مالک ہے ، مسلم لیگ ق5 کروڑ 81 لاکھ 480 روپے ،پاک سرزمین پارٹی کے اثاثوں کی مالیت 35 لاکھ 65 ہزار 818 روپے ،تحریک لبیک کے اثاثوں کی مالیت 30 ہزار250روپے ہے۔اے این پی 4 کروڑ17 لاکھ 26 ہزار350روپے ،جماعت اسلامی 11کروڑ6 لاکھ53ہزار978کے اثاثوں کی مالک نکلی ہے۔سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے اثاثوں کی کُل مالیت 3 کروڑ 86 لاکھ، 94 ہزار سے زائد ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی ایک کروڑ 59 لاکھ، 98 ہزار 565 روپے ‘حمزہ شہباز 41 کروڑ، 15 لاکھ 40 ہزار سے زائد ‘کیپٹن ریٹائرڈ صفدر 87 کروڑ 48 لاکھ 87 ہزار سے زائد ہے جب کہ کیپٹن صفدر کے ذمہ حسن نواز کے 2 کروڑ 89 لاکھ، 33 ہزار کے واجبات بھی ہیں۔ مشاہد اللہ خان کے پاس 3 کروڑ روپے ‘ راجہ ظفر الحق 4 کروڑ روپے اور برجیس طاہر کے اثاثوں کی کل مالیت 2 کروڑ 78 لاکھ سے زائد ہے۔پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان 77 کروڑ سے زائد کے اثاثوں کی مالک ہیں جب کہ رضا ربانی 10 کروڑ روپے ہیں۔اے این پی کے رہنما غلام بلور کے اثاثوں کی کل مالیت 20 کروڑ، 97 لاکھ سے زائد ہے جب کہ وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فروغ نسیم 17 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف 27 کروڑ، 34 لاکھ، 12 ہزار اور 731 روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری 37 کروڑ 80 لاکھ 98 ہزار روپے سے زائد اثاثے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 36 کروڑ 24 لاکھ 85 ہزار روپے سے زائد کے اثاثے رکھتے ہیں۔

(310 بار دیکھا گیا)

تبصرے