Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ایم کیو ایم کا پہلی بارسندھی ٹوپی‘ اجرک ڈے منانے سے گریز

صابر علی منگل 04 دسمبر 2018
ایم کیو ایم کا پہلی بارسندھی ٹوپی‘ اجرک ڈے منانے سے گریز

کراچی ….سندھ میں سندھی ٹوپی اجرک ڈے منائے جانے کے موقع پر ایم کیو ایم (پاکستان) نے اس مرتبہ پہلی بار سندھی ٹوپی‘ اجرک ڈے منانے سے گریز کیا جبکہ اس سے قبل ایم کیو ایم سندھی ٹوپی‘ اجرک ڈے سابقہ مرکز نائن زیرو پر جوش و خروش سے مناتی رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت سمیت دیگر تنظیموں نے سندھی اجرک ٹوپی ڈے منایا۔ خصوصاً پی ٹی آئی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی سندھی اجرک ڈے منایا تاہم ایم کیو ایم (پاکستان) اس بار اس حوالے سے مکمل خاموش رہی۔

(400 بار دیکھا گیا)

تبصرے