Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 24 اپریل 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

افغان خواتین فٹ بالرز کےساتھ زیادتی ‘ تحقیقات کا حکم

ویب ڈیسک منگل 04 دسمبر 2018
افغان خواتین فٹ بالرز کےساتھ زیادتی ‘ تحقیقات کا حکم

کابل ۔۔۔ برطانوی جریدے گارجین کی خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ اسپورٹس آفیشلز کی زیادتی کی رپورٹ پر پڑوسی ملک کے اقتدار کے ایوان میں بھی ہلچل ،صدر اشرف غنی نے دونوں خواتین فٹ بالرز کی جانب سے افغان فٹ بال ٹیم کے آفیشلز پرزیادتی کے الزام کا نوٹس لے لیا ۔انہوں نے ان الزامات کو انتہائی جھنجھوڑ دینے والی خبر قرار دیتے ہوئے منگل 04 دسمبر کو خبر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئےمعاملے کی تحقیقات اور فوری عمل درآمد کا حکم دیدیا۔یاد رہے کہ افغان فٹ بال ٹیم کی کھلاڑیوں کا الزام ہے کہ ان کے ساتھ زیادتی بعض دیگر آفیشلز کے ساتھ ساتھ فٹ بال فیڈریشن کے صدر بھی شامل ہیں ۔گارجین کی رپورٹ کے مطابق خواتین کے ساتھ ذیادتی کے واقعات کابل اور اردن کے فٹ بال ٹریننگ کیمپس میں پیش آئے۔ادھر اپنے بیان میں افغان صدر نے مزید کہا کہ اس مد میں انہوں نے ملک کے اٹارنی جنرل سے ملاقات کی ہے اور اس ضمن میں قانون کے تقاضوں کو پورا کرنے کی ہدایات کی ہیں ۔

 

(197 بار دیکھا گیا)

تبصرے