Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
No one covers Karachi like we do!

اسٹاک مارکیٹ میں مندی‘ سرمایہ کاروں نے سر پکڑ لئے

ویب ڈیسک منگل 04 دسمبر 2018
اسٹاک مارکیٹ میں مندی‘ سرمایہ کاروں نے سر پکڑ لئے

کراچی ……پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھنے اور شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافے کے باعث کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص زبردست مندی کا شکار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 13 بالائی نفسیاتی حدوں سے گر گیا۔ مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 2 کھرب 41 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے جبکہ کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 39.29 فیصد کم اور 85.88 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ صورت حال پر تاجروں نے سرپکڑنے اور شدید تشویش کا اظہار کیا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1335.43 پوائنٹس کمی سے 39160.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دریں اثناء انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں پیر کو 1.65 روپے کا اضافہ ہوا۔ کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 3.6 روپے کی سطح پر آگئی تاہم دن کے مختلف اوقات میں ڈالر 137سے 138.55 کے درمیان فروخت ہوا اور کاروبار کے اختتام پر قیمت 137.85 روپے کی سطح پر آگئی۔

(53 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں