Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اسرائیل نے چلادیے پھر میزائل ، 22 سالہ فلسطینی نوجوان شہید

ویب ڈیسک منگل 04 دسمبر 2018
اسرائیل نے چلادیے پھر میزائل ، 22 سالہ فلسطینی نوجوان شہید

غزہ ۔۔۔مقبوضہ مغربی کنارے میں کارروائی کے دوران صیہونی افواج کی جارحیت کے نتیجے میں منگل کو علی الصبح کئے جانے والے آپریشن کے دوران ذہنی معذور محمد حسام عبد الطیف کو سر اور پسلی کے نیچے گولیاں لگیں۔فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کے حوالے سے الجزیرہ نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ 22 سالہ حسام کو فوری طور پر تلکرم کے اسپتال لے جایا گیا ۔لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی ۔رپورٹ کے مطابق واقعہ اسرائیلی فورسز کے اس علاقے اور متصلہ بستیوں میں ہونے والے آپریشن کے نتیجے میں پیش آیا جب یہودی افواج کے ریڈ کے خلاف مقامی افراد کا ایک جتھہ جمع ہوگیا۔نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی دستے کے ارکان نے لوگوں پر فائر کھول دیا،ربر چڑھی اسٹیل کی بلٹس کے علاوہ آنسو گیس استعمال کی گئی،اسرائیلی ترجمان کا موقف ہے کہ ریڈ کے دوران مشتعل افراد کا گروہ جمع ہوگیا تھا جنہوں نے فورسز پر پتھرائو شروع کردیا تھا۔پہلے منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی گئی ،پھر مجبور ہوکر فائر کھول دیا گیا ۔فلسطینی این جی اوز کے مطابق ریڈ کے دوران اسرائیلیوں نے 24 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے تاہم اسرائیل کی طرف سے باضابطہ طور پر گرفتاریوں اور وجوہات کا تذکرہ نہیں کیا گیا ہے۔دوسری جانب ٹویٹر پر اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کو ملانے والی سرنگ کو حزب اللہ کے نصب ہتھیاروں سے پاک کرنے کا مشن شروع کردیا گیا ہے۔

 

(45 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں