Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ڈالر کی اڑان… مہنگائی کا طوفان

ویب ڈیسک پیر 03 دسمبر 2018
ڈالر کی اڑان… مہنگائی کا طوفان

لاہور۔۔۔۔۔ڈالر کی قیمت میں اضافے سے کراچی سمیت ملک بھر کی مارکیٹوں میں مہنگائی کا طوفان اُمڈآیا۔ اشیائے ضروریہ سمیت کاسمیٹکس، جیولری، موبائل فونز، جوتے اور گارمنٹس کی اشیا مہنگی ہو گئیں۔ روپے کی قدر گرتے ہی ملک میں افراط زر مزید بڑھ گیا جس سے شہریوں کی چیخیں نکل گئیں۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ناجائز منافع خوری کا عمل بھی جاری جس کو روکنے کے لئے ضلعی حکومت بھی بے بس نظر آتی ہے۔ تمام بڑے شاپنگ مالز پر امپورٹڈ سمیت لوکل اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا جس کے باعث شہری پریشان ہیں۔ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ائیر ٹکٹس اور گاڑیوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا جبکہ حکومت روپے کی قیمت میں کمی کے تناسب کے حساب سے مہنگائی پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہو گئی۔جس کیلئے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کو روکنے کے لئے شہر میں بڑے لیول پر آپریشن ہو نا چاہیے تاکہ ڈالر کی آڑ میں ناجائز منافع خوری کا خاتمہ کیا جا سکے اور لوٹ مار کا سلسلہ بند ہو سکے۔

(35 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں