Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

چین میں بھی شادیوں پرتگڑا خرچہ

ویب ڈیسک پیر 03 دسمبر 2018
چین میں بھی شادیوں پرتگڑا خرچہ

بیجنگ ۔۔۔ پاکستان کے دیسی اور ولایتی بابوئوں اور میم صاحبان کا خیال ہے کہ شادی تو صرف برصغیر میں مہنگی ہے ،جو ملک جتنا امیر ہے وہاں شادی کرنا اتنا ہی کم خرچ ہے ، لیکن اب برطانوی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ چین میں بھی شادی کی تقریبات پر دل کھول کر مال خرچ کرنے کا رجحان تیزی سے پھیلتا جارہا ہے۔جوکہ ماضی میں چین کی روایت نہیں رہی ہے۔معاشی آسودگی کے نتیجے میں چین میں اب شادی کی تقریبات کئی کئی دن تک جاری رہتی ہیں اور شادی سے پہلے ہی ضیافتوں کا آغاز کردیا جاتاہے ،دل کھول کر اخراجات کئے جاتے ہیں اور میزبانوں کی جانب سے شرکت کے لئے آنے والے مہمانوں سے بھی قیمتی تحائف کی توقع کی جاتی ہے ۔رپورٹ کے مطابق چین میں تیزی سے فروغ پانے والے اس رجحان کو قابو سے باہر ہونے سے روکنے کے لئے اقدامات اور کوششیں جاری ہیں ۔رپورٹ کے مطابق دیکھا گیا ہے کہ چین میں بھی ہمارے کلچر کی طرح شادی سے قبل ہونے والی تقریبات اور رسومات کے دوران دلہا اور دلہن کے خاندانوں میں جھگڑے پڑ جاتے ہیں اور دو خاندان ایک دوسرے کے قریب آتے آتے ایک دوسرے سے دور ہوجاتے ہیں ۔

(35 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں