Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
No one covers Karachi like we do!

دیپیکا ، رنویر شادی تقریبات ، کترینہ کی شرکت ،دیپیکا کا گریز

ویب ڈیسک پیر 03 دسمبر 2018
دیپیکا ، رنویر شادی تقریبات ، کترینہ کی شرکت ،دیپیکا کا گریز

ممبئی ۔۔۔ 14 نومبر کو اٹلی کی کومو جھیل کنارے عقد منانے ،جب کہ بنگلور میں 21 نومبر اور ممبئی میں 28 نومبر کو دیسی انداز میں بیاہ رچانے کے بعد فلمی جوڑے رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے گزشتہ ہفتے کی شب جو فلمی ستاروں کے اعزاز میں شاری کی خوشی میں دعوت سجائی تو محفل رات گئے آنے والی اداکارہ کترینہ کیف نے لوٹ لی۔کترینہ نے آمد کے بعد میڈیا کی ساری توجہ سمیٹ لی، تاہم تقریب سب ہی جوڑے ماضی کی یادوں سے چور نظر آئے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دیپیکا اپنے شوہر کی سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف سے کھنچی کھنچی نظر آئیں ،دونوں نے گرم جوشی کے بجائے رسمی ہیلو ہائے پر اکتفا کیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ کے شریک نہ ہونے پر بھی سرگوشیاں، چہ مگوئیاں ہوئیں ، جو ماضی میں رنویر کے ساتھ خبروں میں نظر آتی رہی ہیں ،علاوہ ازیں دیپیکا کے ساتھ وقت بتانے والے رنبیر کپور بھی تقریبات میں نظر نہیں آئے اور ان کی جانب سے وضاحتیں دی گئی ہیں کہ فلمی عکسبندیوں کے سخت شیڈولز کی وجہ سے وہ شادی کی تقریبات میں شرکت کے لئے وقت نہیں نکال سکے۔

(40 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں