Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

تھری ڈی پرنٹرز خلائی اسٹیشن بھیجنے کا منصوبہ

ویب ڈیسک پیر 03 دسمبر 2018
تھری ڈی پرنٹرز خلائی اسٹیشن بھیجنے کا منصوبہ

ماسکو ۔۔۔ روس کی تھری ڈی پرنٹرز تیار کرنے والی کمپنی کا اچھوتا اعلان ،بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں انسانی بافتوں (ٹشوز) اور اعضاء (آرگنز) تیار کرنے کے لئے تھری ڈی پرنٹرز بھیجنے کا اعلان کردیا ۔الجزیرہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق روس کی تھری ڈی بایو پرنٹنگ سلوشنز اس سے قبل بھی اعضاء کی منتقلی کی ایسی ہی کوشش کرچکی ہے۔جب اس نے کامیابی کے ساتھ ایک چوہے کے منہ میں تھائی رائیڈ گلینڈ ٹرانس پلانٹ کئے تھے۔کمپنی کا اعلان ہے کہ کامیاب تجربہ کے بعد اب اپنی اس کاوش کو وہ انسانوں پر آزماسکے گی۔کمپنی کا دعوی ہے کہ وہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے پیچیدہ انسانی ٹشوز تیار کرسکتی ہے ۔سائنسدانوں کا کہناہے کہ تاہم اس کے لئے تھری ڈی پرنٹرز کو خلاء میں روانہ کرنا ہوگا۔یاد رہے کہ اکتوبر میں ایسی ہی ایک کوشش کے دوران ناکامی ہوئی
تھی جب خلا ء میں تھری ڈی پرنٹر لے کر جانے والا خلائی جہاز سویوز فضا میں بلند ہونے کے بعد تباہ ہوگیا تھا۔

(38 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں