Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارت کا بلوچستان میں دہشتگردی کا منصوبہ بے نقاب

قومی نیوز پیر 03 دسمبر 2018
بھارت کا  بلوچستان میں دہشتگردی کا منصوبہ بے نقاب

لاہور۔۔۔۔۔ بھارت کے افغان خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ مل کر خوفناک منصوبے بے نقاب ‘ داعش ‘ جماعت الاحرار ‘ بی ایل اے اور3 دیگر کالعدم تنظیم کو بلوچستان کے اضلاع مستونگ ‘ کوئٹہ ‘ کچلاک ‘ قلعہ سیف اللہ‘ خضدار اور وڈ میں, متحرک کرنا شروع کردیا‘ باوثوق ذرائع کے مطابق را‘ این ڈی ایس اور دیگر غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں نے اس حوالے سے پاکستان کے خلاف کام انتہائی تیز کردیا‘ جس کے تحت پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں اور پاکستان کے اہم ترین اداروں کے افسران کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ شامل ہے‘ مصدقہ ذرائع کے مطابق اس ضمن میں نہ صرف بھاری فنڈنگ کی جارہی ہے‘ بلکہ بھارت اور افغانستان سے پچھلے 2 سالوں میں ٹرینڈ افراد کو خصوصی طورپر بلوچستان بھیجا گیاہے‘ ان افراد کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ بلوچستان کے ان علاقوں میں نہ صرف خفیہ کیمپس بنائیں‘ بلکہ پاکستان میں دوبارہ سے دہشت گردی کو پھیلانے کی کوشش کریں ‘ ان علاقوںمیں جن نوجوانوں کو داعش اور جماعت اسلامی الاحرار میں شامل کرنے کی کوشش ہورہی ہے‘ ان سب کا تعلق ان گروپوں سے ہے جو پہلے سے پاکستان کے خلاف متحرک رہے ہیں‘ پاکستان کے حساس اداروںنے اس حوالے سے نہ صرف اہم ثبوت حاصل کرلئے ‘ بلکہ ان کے خلاف سخت ترین کارروائی بھی شروع کردی‘ ایسے ثبوت بھی سامنے آرہے ہیںکہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 2 اعلیٰ سیاسی شخصیات بھی اس گھنائونی سازش میں ملوث ہیں۔

(327 بار دیکھا گیا)

تبصرے