Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

متحدہ عرب امارات میں 4ہزار23 خفیہ جائیدادوں کا سراغ مل گیا

قومی نیوز پیر 03 دسمبر 2018
متحدہ عرب  امارات میں 4ہزار23 خفیہ جائیدادوں کا سراغ مل گیا

اسلام آباد۔۔۔۔۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) متحدہ عرب امارات میں 4ہزار23 خفیہ جائیدادوں کا سراغ لگایا ہے جو پاکستانیوں کی ملکیت ہیں لیکن انہوں نے ان جائیدادوں کو ظاہر نہیں کیا تھا۔ حکومت کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کے تحت کئے گئے اقدامات سے ایف بی آر کی جانب سے 4 ہزار سے زائد جائیدادوں کی تحقیقات کی گئی ہیں جن میں سے 3ہزار 36جائیدادوں کے مالکان کے بیرون ملک دیئے گئے ایڈر یسز معلوم کرنے کے لئے کام جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں 987جائیدادوں کی شناخت اور مالکان کی معلومات حاصل کرلی گئی ہیں۔ یہ جائیدادیں 667مالکان کی ہیں جن میں سے 46مالکان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ دہری شہریت رکھتے ہیں اور بیرون ملک مقیم ہیں۔ ایف بی آرکے مطابق 11جائیدادوں کے مالکان وفات پا چکے ہیں۔

(379 بار دیکھا گیا)

تبصرے