Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ائیر پورٹس کے اطراف بلند عمارتوں کی تعمیرات پر پابندی

قومی نیوز پیر 03 دسمبر 2018
ائیر پورٹس کے اطراف بلند عمارتوں کی تعمیرات پر پابندی

کراچی ۔۔۔۔۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ملک بھر میں ائیر پورٹس کے اطراف 15 کلومیٹر حدود میں بلند عمارتوں کی تعمیرات پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ائیر پورٹس کے چاروں اطراف 15 کلومیٹر کی دوری تک ہر قسم کی اونچی عمارتوں کی تعمیرات کنٹرول کرنے کا فیصلہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے رولز 68 سیکشن 3 مجریہ 1994ء کے تحت کیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اونچی عمارتیں تعمیر کرنے یا کسی بھی طرح کا انٹینا لگانے پر پابندی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی شخص یا بلڈر عمارت تعمیر کرنا یا اس پر ممنوعہ اونچائی تک انٹینا لگانا چاہتا ہو تو اس کے لئے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے این او سی لینا ضروری ہوگا، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ طیاروں کی آمدورفت، لینڈنگ اور ٹیک آف کوظ بنانے کیلئے کیا گیا ہے اور حفاظتی اصولوں کے تحت یہ پابندی لگائی گئی ہے۔

(361 بار دیکھا گیا)

تبصرے