Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
No one covers Karachi like we do!

کرینہ کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوگی، کرشمہ

ویب ڈیسک اتوار 02 دسمبر 2018
کرینہ کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوگی، کرشمہ

بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے کہا ہے کہ اگر کسی فلم کا اسکرپٹ مضبوط ہوا تو کرینہ کپور کے ساتھ کام کر کے بے حد خوشی ہوگی، بالی ووڈ میں وقت کے ساتھ ساتھ خواتین کے کردار مزید مضبوط ہوئے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ وقت کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ انڈسٹری میں خواتین کے کردار مزید مضبوط ہوئے ہیں‘ اگر ماضی میں آپ نے اچھا کام اور بہترین کردار ادا کئے ہیں تو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ باکس آفس پر آپ کی فلم کو کیا رسپانس حاصل ہوا۔انہوں نے کہا کہ میں نے بیوی نمبر ون جیسی کمرشل، فضا اور زبیدہ جیسی سنجیدہ فلموں میں کام کیا ہے، ان فلموں میں ادا کئے جانے والے کردار خواتین کے لئے ہی لکھے گئے تھے۔کرشمہ کپور کا کہنا تھا کہ اگر آپ اچھے فنکار ہیں تو آپ کو کام لازمی ملے گا۔ سلمان خان کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کرشمہ کپور کا کہنا تھا کہ میں نے سلمان خان کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا ہے اور ہمارے درمیان بہت طویل اور اچھے تعلقات رہے ہیں‘ وہ میرے زیادہ قریب ہیں جبکہ کرینہ کپور کو وہ آج بھی بچی ہی سمجھتے ہیں اور اپنی چھوٹی بہن مانتے ہیں‘ مستقبل میں فلموں میں کام کرنے سے متعلق کرشمہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں انھوں نے بیوی نمبر ون میں کام کیا تھا لیکن اب اگر کوئی ممی نمبر ون بنانا چاہے تو وہ اس میں کام کرنا چاہیں گی۔وہ اپنے بچوں سے بہت پیار کرتی ہیں اور لوگوں کو ماں کے پیار کے بارے میں بتانا چاہتی ہیں۔ یاد رہے کہ بالی ووڈ میں کرشمہ کپور کا ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے اداکاراؤں کو فلموں میں روایتی طور پر پیش کئے جانے کے طریقوں کو تبدیل کرکے اپنی اداکاری سے ناظرین کے درمیان اپنی خاص شناخت بنائی۔ 25 جون 1974ء کو ممبئی میں پیدا ہونے والی کرشمہ کو اداکاری وراثت میں ملی۔ان کے والد رندھیر کپور اور ماں ببیتا جانی مانی فلم اداکارہ تھیں۔ کرشمہ نے بطور اداکارہ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سال 1991ء میں آئی فلم’ پریم قیدی‘ سے کیا۔ نوجوان محبت کی کہانی پر بنی اس فلم میں ان کے ہیرو کے کردار ہریش نے نبھایا‘ فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی۔

(35 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں