Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
No one covers Karachi like we do!

فیلڈ میں کام کرنا ہوگیا آسان مشی خان

عاصم رحمانی اتوار 02 دسمبر 2018
فیلڈ میں کام کرنا ہوگیا آسان مشی خان

پاکستان کی معروف اداکارہ مشی خان نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں طویل سفر کرنے کے لئے اچھی پلاننگ نہایت ضروری ہے کیونکہ انسان جب بھی کوئی کام پلاننگ سے کرتا ہے تو کامیابی ضرور اس کے قدم چومتی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ٹی وی فنکاروں کا ٹی وی کے ساتھ ماڈلنگ اور شوبز کے دیگر شعبوں میں کام کرنا بڑی خوش آئند بات ہے۔ مشی خان نے کہا کہ شوبز میں دوبارہ آمد پر خود کو تروتازہ محسوس کر رہی ہوں اور پوری کوشش کروں گی کہ پرستاروں کی امیدوں پر پورا اتر سکوں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی کام بھی اتنا آسان نہیں ہوتا جتنا لوگ تصور کرتے ہیں لیکن میں بڑی خوش قسمت ہوں کہ میں نے شوبز کی دنیا میں بڑی طویل جدوجہد اور لگن کے بعد اپنا نام اور مقام حاصل کر لیا ہے۔ اب میری خواہش ہے کہ میں ایسا کردار ادا کروں جسے لوگ رہتی دنیا تک یاد رکھیں۔ اداکارہ نے کہا کہ موجودہ مقام تک پہنچانے میں میرے مخلص دوستوں اور خاص طور پر میری فیملی نے بہت سپورٹ کیا ، اگر ان لوگوں کا ساتھ نہ ہوتا تو میں کبھی بھی کامیاب اداکارہ نہ بن سکتی۔ یاد رہے کہ معروف اداکارہ مشی خان نے 1994ء میں ڈرامہ سیریل ’’عروسہ‘‘ سے فنی کیرئیر کاآغاز کیا لیکن انہوں نے شہرت ’’عجائب خانہ‘‘ سے حاصل کی جس کے بعد انہوں نے کامیابی کا سفر جاری رکھا اور متعدد ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔مشی خان نے 1999 میں مشہور ٹی وی سیریل ’’بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ‘‘ میں اہم کردار ادا کیا اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جب کہ اداکارہ نے اداکاری کے علاوہ میزبانی کے میدان میں بھی قدم رکھا اورکامیابی حاصل کی۔مشی خان ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے علاوہ لالی ووڈ میں بھی قسمت آزمائی کرچکی ہیں اور 2 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔مشی خان سوشل میڈیا پر کافی فعال ہیںاور اپنی روز مرہ کی مصروفیات سے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

(37 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں