Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
No one covers Karachi like we do!

شردھا کا کرن جوہر کو کورا جواب

ویب ڈیسک اتوار 02 دسمبر 2018
شردھا کا کرن جوہر کو کورا جواب

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے کرن جوہر کے مقبول ترین شو ’کافی ود کرن‘ کا مہمان بننے سے انکار کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ شردھا کی کرن کے شو میں شرکت نہ کرنے کی وجہ شو کا فارمیٹ ہے جہاں لوگوں سے ان کے پیشے کے بجائے ذاتی سوالات کیے جاتے ہیں اور اسی بات کے پیش نظر انہوں نے خود کرن سے مودبانہ طور پر کہا کہ وہ کسی بھی شو میں ذاتی زندگی پر بات چیت کرنے کے عمل کو مناسب نہیں سمجھتیں اس لیے وہ شو میں شرکت کرنے کے بجائے دور رہنا ہی بہتر سمجھیں گی۔ شردھا کپور کے انکار کی وجہ فرحان اختر بھی ہیں کیوں کہ کچھ ماہ قبل فرحان اختر اور شردھا کپور کے درمیان کافی قربتیں بھی دیکھنے میں آئی تھیں۔ بعدازاں دونوں کے درمیان طویل عرصے جاری رہنے والی محبت اچانک کی دوری کی شکل اختیار کر گئی تھی۔ دوسری جانب شردھا کپور نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کے بعد میں شوٹنگ مکمل کرکے واپس آئی ہوں اور میں اس بات پر آپ سب کا شکر ادا کرنا چاہتی ہوں کہ ڈینگی سے مکمل نجات تک میرے والدین کی ہمت اور آپ سب کی دعائیں میرے ساتھ رہیں۔ شردھا کپور کہتی ہیں کہ جب انہیں عام سی لڑکی کہا جاتا ہے تو وہ بہت خوشی محسوس کرتی ہیں۔ عاشقی 2، اے بی سی ڈی 2 اور ایک ولن جیسی فلموں میں کام کرنے کے بعد شردھا کپور کو بھارتی فلم نگری میں ایک عام لڑکی کہہ کر بلایا جانے لگا تھا تاہم باغی میں ایکشن سے بھرپور کردار ادا کرنے پر انہوں نے سب کو حیران کردیا تھا۔ اس سلسلے میں شردھا کا کہنا ہے کہ درحقیقت ان فلموں میں ان کے کردار آسان نہیں تھے پھر بھی وہ خود کو عام لڑکی کہنے پر خوشی محسوس کرتی ہیں۔ انہوں نے اب تک جو بھی کردار ادا کیے ہیں ان پر انہیں بہت محبت ملی ہے۔ وہ ایسے کردار نبھانا چاہتی ہیں جو لوگوں کو یاد رہیں لیکن اس کے لیے وہ کوئی فحش کردار ادا نہیں کرسکتی۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری پر شردھا کپور کا کہنا تھا کہ ہر فلم کی کہانی کی مناسبت سے اپنی ضروریات ہوتی ہیں، اس لئے ان کا خیال ہے کہ ہر نئی فلم اداکار کی پہلی فلم ہوتی ہے‘ وہ بھی اپنی ہر فلم سے بہت کچھ سیکھتی ہیں۔ دوسری جانب شردھا نہیں چاہتیں کہ ان کی اب کسی بھی فلم کا حال ’حسینہ پارکر‘ اور ’ہاف گرل فرینڈ‘ جیسا ہو اسی لیے وہ اب ایک مضبوط کہانی والی فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں۔ یاد رہے کہ شردھا کپور ایک بھارتی اداکارہ اور گلوکارہ ہیں، جو ہندی فلموں میں ولن اور مزاحیہ کردار ادا کرنے والے اداکار شکتی کپور کی بیٹی ہیں۔شردھا کپور نے اپنے فنی سفر کا آغاز فلم ’’تین پتی ‘‘ (2010ء ) میں ایک معمولی کردار سے کیا‘ آپ نے 2011ء میں فلم ’’لو کا دا اینڈ‘‘ سے آغاز بطور مرکزی اداکارہ اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔فلموں میں اداکاری کے علاوہ، شردھا نے اپنی فلموں کے لیے گانے بھی گائے ہیں اور کئی برائنڈ اور پروڈکٹس کے لیے ترجمان (برائنڈ ایمبیسیڈر) بھی بنی۔ 2015ء میں انہوں نے اپنی ذاتی فیشن لائن کا آغاز کیااور اسٹیج شوز، کنسرٹس (concerts) اور تقریب میں بھی حصہ لیتی ہیں۔ شردھا کا شمار بھارت کی انتہائی خوبرو اور ممتاز شخصیات کی فہرست میں ہوتا ہے۔

(39 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں