Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
No one covers Karachi like we do!

سارہ علی خان بیماری سے جنگ لڑنے میں مصروف

ویب ڈیسک اتوار 02 دسمبر 2018
سارہ علی خان بیماری سے جنگ لڑنے میں مصروف

اداکار سیف علی خان کی بیٹی اور بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے حال ہی میں اپنے بڑھے ہوئے وزن اور بیماری سے جنگ لڑنے کی کہانی میڈیا پر شیئر کی ہے۔ فلم’کیدار ناتھ‘ سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ جو آج ٹی وی اسکرین پر خوبصورت اور فٹ نظر آتی ہیں مگر وہ چند سال قبل تک بہت موٹی تھیں اور ان کا وزن 96 کلوگرام تھا تاہم یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ سارہ علی خان پولی سسٹک اووری ڈیزیز (پی سی او ڈی) میں مبتلا ہیں۔ یہ بیماری خواتین میں عام ہیں اور بھارت میں تقریباً ہر 10 میں سے ایک خاتون اس بیماری میں مبتلا ہے۔ حال ہی میں بالی ووڈ پروڈیوسر کرن جوہر کے شو’کافی ود کرن‘ میں سارہ علی خان نے اپنی بیماری سے متعلق کھل کربات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی پی سی او ڈی میں مبتلا ہیں اور اسی بیماری کی وجہ سے ان کا وزن بے تحاشہ بڑھا ہوا تھا۔ دراصل یہ بیماری ایک ہارمونل مسئلہ ہے اس بیماری میں خواتین کا وزن بے تحاشہ بڑھ جاتا ہے اور بہت مشکل سے کم ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس بیماری میں مبتلا خواتین کی جلد اوربالوں کے ساتھ مسائل پیدا ہوجاتے ہیں جب کہ پی سی او ڈی میں مبتلا خواتین کو 40 سال کے بعد ذیابیطس ٹائپ 2 ہونے اور بانجھ پن کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔ پی سی او ڈی کا کوئی مستقل علاج نہیں تاہم اس بیماری پر قابو پایا جاسکتا ہے اور ایک صحت مند زندگی گزاری جاسکتی ہے۔ سارہ علی خان نے کہاکہ جب میں کولمبیا میں تھی اور میرا وزن 96 کلوگرام تھا اس وقت مجھے احساس ہوا کہ میں اداکارہ بننا چاہتی ہوں لیکن اتنے وزن کے ساتھ یہ بہت مشکل تھا تاہم میں نے اپنی بے تحاشہ کھانے کی عادت پر قابو پایا اوراپنے وزن کو 96 سے 52 کلوگرام تک لانے کیلئے کڑی محنت کی۔ نا صرف جم جاکر اپنے وزن کو کم کیا بلکہ صحت بخش غذائیں بھی کھائیں۔ واضح رہے کہ سارہ علی خان اپنی ڈیبیو فلم ’کیدار ناتھ‘ کے بعد رنویر سنگھ کے ہمراہ فلم ’سمبا‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں جلوہ گر ہوں گی لیکن بالی ووڈ میں انٹری سے قبل ہی سارہ علی خان کا شمار انڈسٹری کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہونے لگا ہے اور وہ ان تمام خواتین کے لیے مثال ہیں جو بڑھے ہوئے وزن کے باعث مشکل کا شکار ہیں۔ دوسری جانب بالی وڈ میں اقربا پروری پر بحث جاری ہے اور اب چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی 25 سالہ سارہ علی خان نے بھی بولی وڈ میں اقربا پروری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ اقربا پروری شوبز میں موجود نہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے سارہ علی خان نے اپنے بچپن اور گھریلو زندگی پر بات کی۔ سارہ علی کا کہنا تھا کہ بولی وڈ میں اقربا پروری موجود ہے اور انہوں نے اس سے مواقع بھی حاصل کیے۔سارہ علی خان نے وضاحت کی کہ چونکہ وہ ایک اداکارہ اور اداکار کی بیٹی ہیں، اس لیے انہیں یہ سہولت میسر ہے کہ وہ فلم انڈسٹری کے کسی بھی ہدایت کار اور پروڈیوسر سے براہ راست مل اور بات کر سکتی ہیں۔سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ وہ اداکار خاندان سے ہونے کی وجہ سے بلا ججھک ہدایت کار روہت شیٹھی کے پاس جا سکتی ہیں۔

(133 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں