Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

حکومتی ٹیم کے کپتان کی صلاحیتوں پر کوئی شک نہیں،عقیل کریم ڈھیڈی

قومی نیوز اتوار 02 دسمبر 2018
حکومتی ٹیم کے کپتان کی صلاحیتوں پر کوئی شک نہیں،عقیل کریم ڈھیڈی

کراچی….. اے کے ڈی گروپ کے سربراہ اورماہر معاشیات عقیل کریم ڈھیڈی نے حکومتی کارکردگی کے 100 دن پورے ہونے کے حوالے سے کہا کہ تحریک انصاف کی کارکردگی بہتر رہی ہے‘ البتہ عوامی توقعات پر پورے نہیں اتر سکے ہیں‘ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس حکومت نے اپنی توجہ مکمل طورپر احتساب پر مرکوز کی ہوئی تھی اور اس احتساب سے ایسا لگ رہاتھا کہ جیسے دوسری جماعتیں مار دھاڑ کا تاثر دے رہی ہیں‘ اس حکومتی ٹیم کے کپتان کی صلاحیتوں پر کوئی شک نہیں کیا جاسکتا‘ لیکن ٹیم کے اراکین کو مسائل کا علم نہیں ہے‘ اس حکومت کی مقبولیت کا گراف کم نہیں ہوا البتہ اضافہ بھی نہیں ہوا‘ یہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی‘ مگر پانچ سال کے دوران ہرلمحے اپنی بقاء کا مسئلہ درپیش رہے گا‘ کیونکہ یہ حکومت اتحاد پر قائم ہے ۔

(375 بار دیکھا گیا)

تبصرے