Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
No one covers Karachi like we do!

بے جا تنقید سے تنگ آگئی، پریٹی زنٹا

ویب ڈیسک اتوار 02 دسمبر 2018
بے جا تنقید سے تنگ آگئی، پریٹی زنٹا

نامور بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ چاہے کتنی ہی اچھی چیزیں کرلیں لیکن آپ کی ایک غلطی پر آپ کو بے جاتنقید کا نشانہ بنایا جاتاہے۔ تنازعات سے دور رہنے والی اداکارہ پریتی زنٹا حال ہی میں’می ٹو‘مہم کے حوالے سے دئیے گئے اپنے ایک بیان کی وجہ سے تنازعے کی زد میں آگئیں۔ چند روز قبل ایک انٹرویو کے دوران جب پریتی زنٹا سے ان کی ’می ٹو‘کہانی کے متعلق پوچھاگیا تو انہوں نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کاش میرے ساتھ بھی ایسا ہوتا تومیں اپنی کہانی شیئر کرتی لیکن میں کسی کے برے رویے کا شکار نہیں ہوئی‘ لوگ آپ سے اْس طرح کا رویہ اختیارکرتے ہیں جیسا کہ آپ اْن سے رکھوانا چاہتے ہیں۔ اداکارہ کے اس بیان نے میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا اور سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد پریتی نے ایک اور انٹرویو کے دوران کہا کہ اداکاروں کو نشانہ بنانا آسان ہوتا ہے، آج کے دور میں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ میں کتنی خوبیاں ہیں بلکہ لوگ آپ کو آپ کی برائیوں سے پرکھتے ہیں، آپ چاہے 100 اچھی چیزیں کرلیں لوگوں کو پرواہ نہیں ہوتی لیکن صرف ایک غلطی پر آپ کو بے جا تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں اس تجربے کے بعد میں انٹرویو دینا نہیں چھوڑوں گی لیکن یقینی طور پر میں بات کرتے ہوئے معیار کا خیال رکھوں گی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں ’می ٹو‘ مہم کا آغاز ہونا ایک اچھا عمل ہے اگراسے اپنے حق کے لیے استعمال کیا جائے لیکن ایسے مرد اورخواتین دونوں ہی انڈسٹری میں ہیں جو اس مہم کواپنے فائدے اورطاقت کے لیے بھی استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سے یہ مہم کمزوربھی پڑرہی ہے، انڈسٹری میں ایسے بہت کم لوگ ہیں جواسے صحیح مقصد کے لیے استعمال کررہے ہیں۔ خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ پریٹی زنٹا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ٹوئٹر’ پر اپنے مداحوں کے نام پیغام لکھا تھا کہ سپنا دوبے کی فلم ’’بھیا جی‘‘ کے ساتھ ان کی واپسی ہوگی۔

(38 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں