Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
No one covers Karachi like we do!

بانی ایم کیوایم کی واپسی کیلئے راہ ہموار کی جا رہی ہے ،فاروق ستار

صابر علی اتوار 02 دسمبر 2018
بانی ایم کیوایم کی واپسی کیلئے راہ ہموار کی جا رہی ہے ،فاروق ستار

کراچی(رپورٹ صابر علی ) ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے گزشتہ روز متعدد مرتبہ بانی ایم کیوایم الطاف حسین کانام لے کر کہاکہ کراچی میں تجاوزات کے خلاف مہم میں سپریم کورٹ کے حکم کی آڑ میں لوگوں کی جائز لیز دکانیں توڑ کر الطاف حسین کی واپسی کی راہ ہموار کی جارہی ہے ‘ لوگوں کو ان کے جائز کاروبار اور روز گار سے محروم کرکے یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ لوگ سڑکوں پر نکلیں اور بانی ایم کیوایم الطاف حسین کی بات کریں کہ الطاف حسین کے زمانے میں یا پرانی ایم کیو ایم کے دورمیں کسی کو اتنی ہمت نہیں تھی کہ وہ شہریوں سے ان کا جائز کاروبار اور روز گار چھینے، فاروق ستار نے کہا کہ آج کراچی کے شہریوں کا اس طرح روز گار چھیننے کا مقصدیہ ہے کہ شہری یہ سوچنے پر مجبور ہوجائیں کہ بانی ایم کیوایم الطاف حسین کے سواکراچی کا کوئی والی وارث نہیں ہے ‘ انہوںنے کہا کہ 23 اگست کو میں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا یا جس کی مجھے یہ سزا دی گئی کہ مجھے ایم کیوایم کی سربراہی سے ہٹاکر خالد مقبول صدیقی کو سربراہ بنا دیا گیا، ہم زندہ باد کا نعرہ لگا کر قائد سے الگ ہوئے ہماری ملک دوستی کا ہمیں یہ صلہ دیا جارہا ہے ، ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار نے کہا کہ ان کے پاس ایم کیوایم کا پلیٹ فارم نہ ہونے کے باوجود آج ان کے ساتھ اتنے لوگ بیٹھے ہیں یہی اصل پلیٹ فارم ہے، ایم کیوایم بہادرآباد نے مجھے ایم کیوایم سے نکالا لیکن لوگوں کے دلو ں سے مجھے نہیں نکال سکتے ‘ نہ ہی میرے دل میں جو ایم کیوایم بسی ہوئی ہے اسے میرے دل سے نکال سکتے ہیں۔

(278 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں