Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
No one covers Karachi like we do!

عباس کندھے کی انجری کا شکار ،پاکستانی بولنگ اٹیک کی دہشت ماند پڑگئی

ویب ڈیسک جمعه 30 نومبر 2018
عباس کندھے کی انجری کا شکار ،پاکستانی بولنگ اٹیک کی دہشت ماند پڑگئی

دبئی ۔۔۔ دبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں دوران فیلڈنگ اپنا کندھا زخمی کرنے والے پاکستان کے اٹیکنگ بالر محمد عباس کا درد دور کرنے والی گولیوں کے متواتر استعمال کے باوجود درد کم نہ ہوسکا ،جس کی وجہ سے تمام ٹیم میٹ نے انجری کو سنجیدگی سے لینے کا مشورہ دیا اور بدھ 28 نومبر کو ان کے کندھے کے کرائے گئے اسکین کو ایک اسپیشلسٹ کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔دبئی سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک اسپیشلسٹ کی رائے یا رپورٹ کو موصول نہیں ہوئی ہے لیکن درد کی نوعیت دیکھتے ہوئے خدشہ ہے کہ محمد عباس کو تین ہفتوں سے لے کر چار ماہ تک کے میدان سے دوری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان نے یہ ٹیسٹ ایک اننگز سے جیت لیا تھا ۔جس میں مرکزی کردار یاسر شاہ کی بالنگ کا تھا مگر محمد عباس نے بھی شاندار ٹیلنٹ کا مظاہرہ کیا تھا۔کرکٹ جگادریوں کو ڈر ہے کہ عباس کے اسکواڈ میں شامل نہ ہونے سے پاکستان کی بالنگ کمزور پڑسکتی ہے ،جس کا پاکستان اس مرحلے پر کسی طور پر بھی متحمل نہیں ہوسکتا ۔

(23 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں