Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

شہد تو شہد ،مکھیوں میں بھی شفا

ویب ڈیسک جمعه 30 نومبر 2018
شہد تو شہد ،مکھیوں میں بھی شفا

واشنگٹن ۔۔۔ سابق امریکی فوجی کا مرض جو کسی کے سمجھ نہ آسکا ، شہد کی مکھیاں پالنے سے ذہنی عارضہ دور ہوگیا،20 سال تک امریکہ کی افواج میں خدمات انجام دینے ،آپریشن ڈیزرٹ اسٹورم سمیت 6 امریکی جنگی مہمات میں شریک رہنے والے ایرک گرینڈسن کی زندگی بعد از جنگ پیدا ہونے والے ذہنی عوارض کا شکار ہوگئی تھی لیکن اسے میدان جنگ چھوڑنے کے باوجود ذہنی تنائو، ڈپریشن اور خودکشی کے تصورات جیسے خیالات نے گھیر لیا تھا۔دو سال تک علاج سے فائدہ نہ ہونے کے بعد اسے دماغی امراض کے معالجین نے خود کو مصروف رکھنے کے مشورے دینا شروع کردیے۔ایرک کے فوج کے زمانے کے پرانے ساتھی کو جانے کیا سوجھی جو اس نے ایرک کو شہد کی مکھیاں پالنے کا مشورہ دیدیا ۔ایرک قدرت کے لہلہاتے سبزے ،پھلوں ،سبزیوں اور باغات کے ساتھ ساتھ شہد کی مکھیوں پر بھی توجہ دینے لگا ۔ذہنی تنائو کے شکار ایرک نے جب فارمز میں شہد کی مکھیوں کے چھتے پالنے کا انوکھا دھندہ شروع کیا تو خود ان کے اپنوں اور پرایوں نے ان کی خوب تنقید کی لیکن اس دلچسپ فیلڈ میں خود کو مصروف کرلینے کے بعد جب ایرک گیرینڈسن کو تیزی سے روبہ صحت ہوتے دیکھتے ہیں تو ساری تنقید، شرمندگی میں بدل جاتی ہے۔

(32 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں