Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

شمالی کوریا کو چلی ، جنوبی کوریا کی ٹرین

ویب ڈیسک جمعه 30 نومبر 2018
شمالی کوریا کو چلی ، جنوبی کوریا کی ٹرین

سیول ۔۔۔ دونوں ممالک کے لئے آج جمعہ کا دن تاریخی ٹھہرا ،جب ایک دہائی سے بھی زائد عرصے بعد جنوبی کوریا کی ٹرین شمالی کوریا میں اس ریلوے ٹریک سے داخل ہوئی ،جو برسوں سے موجود تو ہے مگر دونوںکورین پڑوسیوں میں بدترین مخاصمت کے باعث برسوں سے غیر فعال ہے۔شمالی کوریا سے ٹینشن لینے کے شوقین امریکہ میں ،وہاں کے میڈیا پر اس خبر کو خوب کوریج دی گئی ہے ،سی این این کے مطابق جنوبی کوریا سے شمالی کوریا میں داخل ہونے والی ٹرین نے سفر کے لئے خود ہی تمام سفر کے ایندھن اور اشیائے ضروریہ کا انتظام کررکھا تھا ۔کیوں کہ جنوبی کوریا کو دنیاکے کسی بھی دوسرے ملک کی طرح شمالی کوریا سے کوئی معمولی سی شے مول لینے پر بھی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔جنوبی کوریا سے سخت گیر شمالی کورین انتظامیہ کو تعلقات کے فروغ کے حوالے سے اپنی اس کوشش کے ذریعے جگانے کی کوشش کی ہے تاکہ مستقبل قریب میں شمالی کوریا کا راستہ کھلنے کی امید بندھے اور جنوبی کوریاسے سفر کا آغاز کرنے والی ٹرینیں براستہ پیانگ یانگ مختصر راستوں کے ذریعے چین اور اس سے بھی آگے روس تک کا زمینی سفر طے کرسکیں

(29 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں