Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

دنیا کی پرشکوہ عمارت کا حسن ماند، آلودگی سے تاج محل گہنا گیا

ویب ڈیسک جمعه 30 نومبر 2018
دنیا کی پرشکوہ عمارت کا حسن ماند، آلودگی سے تاج محل گہنا گیا

آگرہ ۔۔۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی تازہ ترین رپورٹ نے اس مسئلہ کو دوبارہ مقام بحث بنادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہر سال کروڑوں سیاحوں کی توجہ سمیٹنے والی مسلم شہنشاہ شاہ جہاں کی تعمیر کردہ دنیا کی پرشکوہ عمارت کا حسن ماند پڑرہا ہے ،آلودگی اور عدم توجہی کے باعث تاریخی تاج محل گہنا گیا ہے ،سیاحوں کو عمارت اور متصلہ تاریخی مقامات کی سیر پر مامور گائیڈز کا دھندہ کرنے والے مقامی بھارتیوں کے مطابق گزشتہ تین عشروں میں یہی کام کرتے کرتے ان کے بال کالے سے سفید ہوگئے لیکن تاج محل کی رنگت پھیکی ،چمک ماند اور سفید پیراہن میں سیاہی جھلکنے لگی ہے۔عمارت کی دیواروں میں دراڑیں نظر آنے لگی ہیں اور ماربل جھڑنا معمول بن گیا ہے۔ گائیڈز کے مطابق عمارت کے دورے پر آئے دنیا کے ہر ملک کے افراد ان سے جب یہ پوچھتے ہیں کہ اس حسین عمارت پر یہ یاسیت کیوں چھائی ہے تو اس کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا ۔تاریخی روایات بتاتی ہیں کہ اس عمارت کی تعمیر میں راجھستان کے منفرد پتھر استعمال ہوئے تھے جو علی الصبح گلابی ،دوپہر میں سفید اور رات کے وقت دودھیا رنگت اختیار کرلیتے تھے ،جس کی وجہ سے دن اور رات کے ان تمام حصوں میں اس عمارت کا حسن دیکھنے والے پر سحر طاری کردیتا تھا۔مقامی افراد کو گلہ ہے کہ اتنا کچھ ہوجانے کے باوجود بھارتی سرکار تاریخی عمارت کی بقا کے لئے کچھ نہیں کررہی۔

(20 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں