Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بچوں کے باپ یا سپر ہیرو کی جاب

ویب ڈیسک جمعه 30 نومبر 2018
بچوں کے باپ یا سپر ہیرو کی جاب

ٹوکیو۔۔۔ دنیا کے دیگر مہذب اور انتہائی ترقی یافتہ ممالک کی طرح گھر کی کفالت کرنے والے مردوں کے پاس بچوں کے ساتھ گھلنے ملنے حتی کہ بات کرنے کا بھی وقت نہیں ہے۔جاپان ، جس کی آبادی میں افزائش کا تناسب انتہائی قلیل اور دیس میں کل نفوس میں سن رسیدہ افراد کی شرح 60 فیصد تک جا پہنچی ہے،وزارت صحت،محنت و بہبود ایک اچھوتے منصوبے کا آئیڈیا لے کر سامنے آئی ہے۔جاپان میں پوشٹرز ،اشتہارات اور پروموشن کے دیگر ذرائع پر خوش شکل اور خوش پوشاک مردوں کی تصاویر ،پوسٹرز ،بینرز ،پمفلٹس ،اسٹیکرز آویزاں یا نمایاں نظر آتے ہیں جنہیں اپنے بچوں کو گود میں کھلاتے ،ناز نخرے اٹھاتے اور ان کے ساتھ اٹھکیلیاں کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اور تو اور اب جاپان میں اس حوالے سے اسمارٹ والد یعنی ایکو مین بننے کے کورس بھی کرائے جانے لگے ہیں جن میں مردوں کو ٹریننگ دی جاتی ہے کہ عورت یا ماں کی طرح کسی بچے کو کیسے پالا جاسکتا ہے ،اس کی کیسے تربیت کی جاسکتی ہے۔

(23 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں