Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 15 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بنگلہ دیش کا سیکورٹی کلئرنس پر کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کا عندیہ

ویب ڈیسک جمعه 30 نومبر 2018
بنگلہ دیش کا سیکورٹی کلئرنس پر کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کا عندیہ

ڈھاکہ ۔۔۔ بنگلہ دیش کا سیکورٹی اقدامات کی موثر یقین دہانی پر اپنی کرکٹ ٹیم تین سال کے عرصے کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان بھیجنے کا عندیہ ،غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے سربراہ نظام الدین چوہدری کی جانب سے ایسے اشارے ایک ایسے موقع پر سامنے آئے ہیں جب پاکستان اور سری لنکا آئندہ ماہ باہمی اشتراک سے ایشین کرکٹ کونسل کے ایک ٹورنامنٹ کی میزبانی کا اہتمام کررہے ہیں ۔دورے کے نتیجے میں بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے تمام گروپ میچز کراچی میں ہی کھیلے گی۔جس کے گروپ میں میزبان پاکستان، ہانگ کانگ اور عرب امارات کی ٹیمیں شامل ہیں ۔دوسرے گروپ میں افغانستان، بھارت،سری لنکا اور عمان کو ایکشن میں دیکھا جاسکے گا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا اپنی رپورٹ میں ماننا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر پاکستان میں ہونے والے کے حملے کے 2009 کے واقعہ کے بعد اب پاکستان میں سیکورٹی صورتحال کو تسلی بخش قرار دے رہے ہیں۔پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بتدریج بحال ہورہی ہے۔جب کہ زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمز نے حالیہ چند سالوں میں پاکستانی ہوم گرائونڈ پر کامیاب کرکٹ سیریزیں کھیلی ہیں۔

(39 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں