Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 15  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر غیر ملکیوں کی توجہ کا مرکز

ویب ڈیسک جمعرات 29 نومبر 2018
پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر غیر ملکیوں کی توجہ کا مرکز

کراچی……کراچی ایکسپو سینٹر میں بین الااقوامی دفاعی نمائش 2018ء بدھ کو دوسرے روزبھی جاری رہی۔دفاعی نمائش میں پاک فضائیہ کی جانب سے پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر بھی نمائش کیلئے رکھا گیا ہے جو غیر ملکی مندوبین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر ذیشان نے بتایاکہ جے ایف 17 تھنڈر کو اس کی متعدد خصوصیات کی وجہ سے فخرِ پاکستان کہا جاتا ہے، جن میں سے دوران پرواز اسکی ری فیولنگ کی قابلیت ہے۔ذیشان نے بتایاکہ طیارے کی ایوی آنکس جدید دور کے مطابق ہے، جو دشمن کو پیغام دیتا ہے کہ ہم ہر چیلنج کے لیے تیار ہیں۔جے ایف 17تھنڈر نمائش کے چاروں دن موجود رہے گا۔نمائش 30نومبر تک جاری رہے گی۔ ایکسپو سینٹر کے 9 ہالز میں 50ممالک کے 522اسٹال سجائے گئے ہیں۔ ہال نمبر3میںچین کی بڑی اہم دفاعی کمپنیوں کے بھی اسٹالز موجود ہیں۔ چائنا ڈیفنس ہال میں بحری جنگی جہاز، چین کے ائیر ڈیفنس سسٹم اور شپ بلڈنگ کمپنی بھی نمائش میں شرکت کر رہی ہے۔کراچی ایکسپو سینٹر میں دفاعی نمائش میں انسداد دہشت گردی کا عملی مظاہرہ بھی کیاجائے گا اور شہریوں کے لئے 29نومبر کو سی ویو پر ائیر شو بھی ہوگا۔

(295 بار دیکھا گیا)

تبصرے