Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

درجنوں غیر قانونی عمارتیں گرانے کی تیاری

ویب ڈیسک جمعرات 29 نومبر 2018
درجنوں غیر قانونی عمارتیں گرانے کی تیاری

کراچی ….. کراچی میں آئندہ ہفتے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا ایک اور بڑا مرحلہ شروع کرنے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں‘ شہر میں 70 مارکیٹیں اور شاپنگ پلازے گرائے جائیں گے۔ غیرقانونی طور پر بنائے گئے پورشنز اور عمارتیں مسمار کی جائیں گی‘ کے ایم سی نے آپریشن کے لئے حتمی فہرست تیار کرلی جبکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس لائنز میں تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک رپورٹ میں کے ایم سی نے آگاہ کیا ہے کہ کراچی میں اگلے ہفتے سے ابتدائی طور پر 70 مارکیٹس اور شاپنگ پلازے گرائے جائیں گے‘ ان کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرکے ناجائز تعمیرات کرنے کے خلاف آپریشن بھرپور طریقے سے تمام متعلقہ اداروں کی موجودگی میں جاری رہے گا جس میں رہائشی علاقوں میں قائم پورشنز اور دیگر تجاوزات کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جارہا ہے تاکہ ایسی غیرقانونی عمارتوں کا خاتمہ کیا جاسکے۔ حکومت سندھ نے کے ایم سی کو ہدایت کی ہے کہ قانونی تقاضے پورے کرکے غیرقانونی عمارتیں مسمار کی جائیں۔ ذرائع کے مطابق حکام کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جبکہ ایسے رہائشی ہائوسنگ یونٹس بھی مسمار کئے جائیں گے جہاں مختلف پورشنز بناکر انہیں لوگوں کو الاٹ یا ٹرانسفر کیا گیا ہے۔ دریں اثناء کھوڑی گارڈن میں 29 لیز دکانیں مسمار کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ کئی تجاوزات کو چھوڑنے پر دکانداورں نے احتجاج کیا ہے۔ ادھر کورنگی روڈ‘ کالا پل اور ملحقہ گلیوں میں تجاوزات کو مسمار کردیا گیا ہے‘ آٹو پارٹس مارکیٹ کی دکانوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔

(239 بار دیکھا گیا)

تبصرے