Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارتی میڈیا زہر اگلنے سے باز نہ آیا

ویب ڈیسک جمعرات 29 نومبر 2018
بھارتی میڈیا زہر اگلنے سے باز نہ آیا

نئی دہلی۔۔۔۔۔ بھارتی میڈیا کرتا رپور کوریڈور کے سنگ بنیاد کی تقریب کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو اور سکھ گوردوارہ کمیٹی کے رہنما چائولہ سنگھ سے مصافحہ پر زہر اگلنے لگا۔ چائولہ سنگھ کو خالصستان تحریک کا حامی اور ملک دشمن قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا کو ان دونوں سکھ رہنمائوں کا آرمی چیف سے مصافحہ ایک آنکھ نہ بھایا،بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا کہ نوجوت سنگھ سدھو کو بھارت میں حکومت گرانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ چائولہ سنگھ خالصتان تحریک کے حامی ہیں۔دریں اثناء میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چائولہ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان ،بھارت واہگہ پریڈ ختم کریں، اس سے نفرت پیدا ہوتی ہے خالصتان اور سکھوں کی آزادی کی بات کرتا رہوں گا مشن ہے کہ دنیا بھر کے سکھ یاتریوں کو بتایا جائے کہ پاکستان انکی عبادت گاہوں کے حوالے سے ایک محفوظ ملک ہے اور اس ضمن میں یہاں آنے والوں کو شفاف اور مکمل خدمات فراہم کرنا ہے۔امرتسر حملہ کے بھارتی الزام کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جب بھارت کو کوئی اور ایشو نہیں ملتا تو وہ مجھے مجرم بنا کر پیش کردیتا ہے۔

(33 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں