Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 10 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

باغ ابن قاسم کی تعمیرنو میں گھپلے‘ تحقیقات آخری رائونڈ میں

قومی نیوز جمعرات 29 نومبر 2018
باغ ابن قاسم کی تعمیرنو میں گھپلے‘ تحقیقات آخری رائونڈ میں

کراچی…..نیب کی باغ ابن قاسم کی تعمیرنو میںمبینہ بدعنوانی کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہو گئی ، نیب کی 6رکنی تفتیشی ٹیم نے ایک مرتبہ پھر باغ ابن قاسم کادورہ کیا،اس دوران اس نے مچھلی گھر اورباغ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، نیب اہلکاروں نے پارک کے مختلف مقامات کی تصویریں بھی بنائیں،اس موقع پر نیب اہلکاروں نے ڈی جی پارک اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کو پارک میںطلب کرلیااور ان سے پارک کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں سوالات کئے، اس سے قبل کے ایم سی کے محکمہ پارکس اینڈ ہارٹیکچر کے افسران گزشتہ 2روز سے نیب کے دفتر طلب کئے جارہے ہیںاور ان تفتیش کے علاوہ باغ ابن قاسم کی فائلوں کی چھان بین بھی کی جارہی ہے ،واضح رہے کہ 65کروڑ روپے کی مالیت سے بنائے جانے والے باغ ابن قاسم کی تزئین نو پر 60کروڑ روپے لگا دیئے گئے جس کی شکایت پر قومی احتساب بیورو باغ ابن قاسم میں مبینہ مالی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کررہا ہے اور افسران سے کی گئی پوچھ گچھ کے نتیجے میں نیب حکام متعدد مرتبہ باغ ابن قاسم کا معائنہ کرچکے ہیں۔

(389 بار دیکھا گیا)

تبصرے