Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ابتدائی 100دن‘کہیں خوشی کہیں غم

صابر علی جمعرات 29 نومبر 2018
ابتدائی 100دن‘کہیں خوشی کہیں غم

کراچی۔۔۔۔۔۔ پی ٹی آئی حکومت کے 100 روز مکمل ہونے پر جہاں وفاقی حکومت نے100 روز مکمل ہونے پر اپنی کارکردگی کے حوالے سے اسلام آباد میں خصوصی تقریب منعقد کی وہیں حکومت مخالف جماعتوں اور عوامی حلقوں کی جانب سے حکومت کے 100 روز مکمل ہونے پر پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایاجارہا ہے‘ خصوصاً پی ٹی آئی اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جو 2 بڑے اعلانات 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دینے سے متعلق کئے گئے تھے‘ پہلے 100 روز میں اب تک نہ ایک گھر بنایا گیا ہے‘ نہ ہی کسی کو ایک بے روزگار کو نوکری دی گئی ہے‘ البتہ پی ٹی آئی نے اپنے بے روزگار رہنمائوں کو وزارتوں اور مشیروں سمیت دیگر سرکاری عہدوں پر بھاری معاوضے پر نوکریاں اور مراعات ضرور دی ہیں جبکہ کراچی میں سپریم کورٹ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کارروائی کے حکم کی آڑ میں لوگوں کی لیز دکانیں اور گھر مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں جہاں ہزاروں افراد روزگار سے محروم ہوگئے ہیں تو دوسری طرف لوگوں کی ایک بڑی تعداد گھروں سے محروم ہوگئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گھروں اور دکانوں کی تعمیرات اور انہیں لیز دینے والے کسی افسر یا ذمہ دار کے خلاف اب تک کوئی کارروائی سامنے نہیں آئی ہے جو افسران بھاری رشوت سے غیرقانونی تعمیرات‘ پلاٹوں پر قبضے‘ چائنا کٹنگ اور لیز دیتے رہے‘ ان کے خلاف اب تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی ہے۔ کراچی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی سے متاثر ہونے والوں کی حمایت میں جماعت اسلامی میدان میں نکل آئی ہے اور متاثرین کو انصاف دلانے کے لئے باقاعدہ مہم چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

(214 بار دیکھا گیا)

تبصرے