Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
No one covers Karachi like we do!

یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کا آپریشن کردیا

ویب ڈیسک بدھ 28 نومبر 2018
یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کا آپریشن کردیا

دبئی …… پاکستان نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کے آپریشن کلین اپ کی بدولت نیوزی لینڈ کے رہے سہے پرکاٹ دیے اور دوسر ا ٹیسٹ ایک اننگ اور 16 رنز سے جیت لیا۔ یاسر شاہ نے ریکارڈ ساز بولنگ کرتے ہوئے 184 رنز دے کر 14 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ نیوزی لینڈ کے خلاف دنیا کے کسی بھی بولر کی بہترین بولنگ کارکردگی ہے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کورٹنی والش نے55 رنز دے کر 13 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔ فیصلہ کن ٹیسٹ پیر سے شیخ زائد اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ یاسر شاہ پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 14وکٹیں لینے والے دوسرے بولر بن گئے۔ یاسر شاہ نے پہلی اننگز میں41رنز دے کر8اور دوسری اننگز میں 143رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل عمران خان نے 1982 میں سری لنکا کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں 14 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔عمران خان کو ایک ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 14وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔انہوں نے 116رنز دیئے تھے۔ پاکستان کی جانب سے عبدالقادر اورفضل محمود کو 13,13وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے۔ دریں اثناء دوسری اننگز میں بھی نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 312 رنز ہی بنا سکی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے راس ٹیلر، ٹام لیتھم اور ہنری نکولس نے نصف سنچریاں بنائیں تاہم وہ اپنی ٹیم کو اننگز کی شکست سے نہ بچا سکے۔ٹیلر نے 82 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ بلال آصف کی گیند پر یاسر شاہ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ دوسری وکٹ کے لیے کین ولیمسن اور لیتھم نے 56 رنز کی شراکت قائم کی۔ اس پارٹنر شپ کا خاتمہ بھی یاسر شاہ نے ہی کیا جنھوں نے ولیمسن کو سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ کروایا۔ انھوں نے 30 رنز بنائے۔ پانچویں وکٹ کے لیے نکولس اور بی جے ویٹلنگ نے 57 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ اس شراکت کا خاتمہ یاسر شاہ نے ویٹلنگ کو ایل بی ڈبلیو کر کے کیا۔ یہ اس اننگز میں ان کی تیسری وکٹ تھی۔کولن ڈی گرینڈہوم 13 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 14 رنز کی اننگز کھیل کر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔پھر اش سوڈھی بھی یاسر شاہ کی شاندار بولنگ کا نشانہ بنے جب وہ سویپ کرتے ہوئے بولڈ ہوگئے۔ حسن علی نے نصف سنچری بنانے والے ہنری نکولس کی اہم وکٹ حاصل کی۔ ہنری نے 76 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔میچ میں حسن علی نے بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ بلال آصف ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔اس سے قبل گزشتہ روز یاسر شاہ کی تباہ کن بولنگ نے پوری نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پہلی اننگز میں صرف 90 رنز پر آئوٹ کردیا تھا۔یاسرشاہ نے پہلی اننگز میں 41 رنز کے عوض نیوزی لینڈ کی 8 وکٹیں حاصل کی تھی، جس کے باعث کیوی ٹیم فالو آن کا شکار ہوگئی تھی۔خیال رہے کہ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز حارث سہیل اور بابراعظم کی شاندار سنچر یو ں کی مدد سے 5 وکٹوں پر 418 رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی تھی۔ ایم کیوایم پاکستان کے کنونیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ابوظہبی میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں ایک انگنز اور 17 رنز سے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو شکت دینے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی کپتان اور کوچ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

(26 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں