Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 فروری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News | Best Urdu Website in World

پی ایس ایل فرنچائزز نے حکومتی ٹیکسز میں چھوٹ کا مطالبہ کردیا

ویب ڈیسک بدھ 28 نومبر 2018
پی ایس ایل فرنچائزز نے حکومتی ٹیکسز میں چھوٹ کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد ۔۔۔ گزشتہ تین ایڈیشنز میں معمولی منافع کا دعوی کرتے ہوئے پی ایس ایل فرینچائزز نے پی سی بی سے درخواست کی ہے کہ ایونٹ کے مجموعی منافع میں فرنچائزز کا تناسب بہتر کیا جائے ،جس کے لئے پی ایس ایل فرنچائزز کا پی سی بی سے سب سے اہم مطالبہ حکومتی ٹیکسز میں چھوٹ کا ہے تاکہ ان کے مطابق ان کی جانب سے جو سرمایہ لگایا جارہا ہے کم از کم وہ تو ان کے ہاتھ واپس آجائے ۔سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق ایونٹ کی ڈرافٹنگ کے اگلے ہی روز پانچ فرنچائزز اور چھٹی ملتان سلطان ز جو فی الوقت اونر شپ سے محروم ہے نے یک زبان ہوکر پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیش کے لئے فنانشیل ماڈل کو حتمی شکل دی جائے۔اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ پنجاب کی صوبائی حکومت نے پی سی بی کو ہدایت کی ہے کہ ٹیکس چھوٹ یا رعایت کے لئے باضابطہ تحریری درخواست جمع کرائی جائے جس پر عمل درآمد کے جائزے کے لئے اسے کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔فرنچائزز کا موقف ہے کہ ٹیکسز ،فیسز اور ایونٹ کے اخراجات کی مد میں اٹھنے والے مصٓارف اتنے ذیادہ ہیں کہ ان کو پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشنز کوئی نفع نہیں دے رہے ہیں ۔

(75 بار دیکھا گیا)

تبصرے