Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
No one covers Karachi like we do!

پیلٹ گن کے چھروں نے 19 ماہ کی معصوم بچی کی بینائی چھین لی

ویب ڈیسک بدھ 28 نومبر 2018
پیلٹ گن کے چھروں نے 19 ماہ کی معصوم بچی کی بینائی چھین لی

سری نگر ۔۔۔۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جابر افواج کی تازہ بربریت کی لپیٹ میں 19 ماہ کی معصوم حبا آگئی پیلٹ گن کے چھروں کی زد میں آنے سے حبا کی داہنی آنکھ چھلنی ، ڈاکٹرز کے مطابق دائیں آنکھ شدید متاثر ہوئی ہے اور ننھی کی کلی کی دا ہنی آنکھ کی بصارت جزوی یا مکمل ضائع ہوسکتی ہے۔ڈاکٹرز حتمی رائے دوسرے آپریشن کے بعد دے سکتے ہیں کیوں کہ منگل 27 نومبر کو پہلے آپریشن کے بعد بھی آنکھ ٹھیک نہیں ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ میں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جاری اس ظلم و ناانصافی کے بارے میں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب تک پیلٹ گن کی اندھی گولیوں نے 3000 کے قریب کشمیریوں کی بینائی مکمل یا جزوی طور پر چھین لی ہے۔حبا کی والدہ کے مطابق اتوار کو حریت پسندوں اور بھارتی قابض افواج کے درمیان ایک جھڑپ ،شوپیاں میں ان کے گھر کے قریب ہوئی۔ بھارتی فوج کی بدترین شیلنگ سے سانس لینا دوبھر ہوگیا جس پر وہ اپنے بیٹے اور حبا کو تھامے گھر سے باہر نکلیں تو بھارتی افواج کے نرغے میں آگئیں ۔بیٹے کو پشت پر کیا ہی تھا کہ پیلٹ گن کے فائر کئے گئے چھروں نے ان کے بازو کو چھلنی کیا۔ اسی لمحہ ننھی حبا سسک پڑی اس کی آنکھ سے خون بہہ رہا تھا۔جو اسپتال لے جاتے لے جاتے درد کی وجہ سے راستے میں ہی بے ہوش ہوگئی تھی۔

(34 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں