Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

لندن کا حسین ٹیولپ ٹاور، فضائی حکام نے منصوبے کی مخالفت کردی

ویب ڈیسک بدھ 28 نومبر 2018
لندن کا حسین ٹیولپ ٹاور، فضائی حکام نے منصوبے کی مخالفت کردی

لندن ۔۔۔۔۔ برطانوی دارلحکومت میں ٹیولپ پھول کی کلی سے مشابہہ اس حسین اور بلند ترین تعمیراتی شاہکار کے منصوبے پر پیش رفت کھٹائی میں پڑگئی۔رواں ماہ برطانوی آرکیٹکٹ فوسٹر اور ان کے پارٹنرز نے پلیٹ فارمز،ریسٹورینٹس اور بچوں کے تعلیمی مرکز پر مشتمل 305 میٹر اونچا ایک ایسا اسکائی اسکریپر تعمیر کرنے کا منصوبہ پیش کیا تھا جو سیاحوں کے لئے خصوصی کشش رکھتا ہو۔منصوبے کے مطابق لندن ٹیولپ ٹاور کی تعمیر میں شیشے کا دل کھول کر استعمال کیا جائیگا۔گھومنے والی منازل بھی شامل ہونگی جس کی وجہ سے لندن سٹی ایئر پورٹ کے حکام نے منصوبے پر اعتراض کردیا ہے ۔حکام کا موقف ہے کہ ٹاور کی تزئین میں شیشے کا بہت ذیادہ استعمال ہے جبکہ ایئر پورٹ محض 6 کلو میٹر دور ہے۔رپورٹ کے مطابق تکنیکی اعتراضات کے نتیجہ میں اب میئر کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ شہر کی اس دوسری بلند ترین عمارت کی تعمیر کرنی ہے یا منصوبے کو آگے بڑھانے سے پہلے اس کی اصلاح اور ردوبدل ضروری ہے ۔

(21 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں