Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 14 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آئیڈیاز2018‘ کراچی کی ہوٹل انڈسٹری کا بزنس بھی چمک اٹھا

قومی نیوز بدھ 28 نومبر 2018
آئیڈیاز2018‘ کراچی کی ہوٹل انڈسٹری کا بزنس بھی چمک اٹھا

کراچی۔۔۔۔۔۔۔ دسویں انٹر نیشنل دفاعی نمائش اورسیمینار (آئیڈیاز) کے دوران مختلف ممالک سے آنے والے وفودکی وجہ سے کراچی کی ہوٹل انڈسٹری کا بزنس بھی چمک اٹھا ہے ، بڑے ہوٹلز میں یومیہ کمرے کا کرایہ 400سے 500ڈالر یعنی 50سے70ہزار روپے وصول کیا جار ہا ہے،بڑے ہو ٹلز کی وجہ سے چہوٹے ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز نے بھی کرایہ 200سے 300فیصد تک بڑھا دیا ہے۔آج کل کراچی کے تمام 5اور 4اسٹار ہوٹلز میں زبردست گہماگہمی اور چہل پہل ہے ،نہ صرف بڑے ہوٹلز بلکہ اچھے ریسٹورنٹس میں غیر ملکیوں کا رش نظر آرہا ہے ‘یہ کراچی کے پر امن ہونے کی غیر اعلانیہ گواہی بھی ہے‘ انڈسٹری ذرائع کے مطابق کراچی کے تما م بڑے ہوٹلز میں گنجائش ختم ہو چکی ہے جس کی وجہ سے مختلف ممالک کے وفود کو ان کے اپنے قونصلیٹ میں رہائش فراہم کی گئی ہے ‘ھ مہمانوں کو سرکاری گیسٹ ہاؤسز میں بھی قیام کی سہولت دی گئی ہے ‘آج کل کراچی میں 50سے زیادہ ممالک کے مہمان قیام پذیر ہیں ‘ان میں امریکا یورپ‘روس ‘مشرق وسطیٰ ‘سینٹرل ایشیا ‘چین‘ایران اور دیگر ممالک کے مہمان شامل ہیں ‘ مقامی ہوٹل انڈسٹری نے آئیڈیاز کے موقع پر تمام کمپنیوں کے کارپوریٹ نرخ ختم کر دیئے ہیں جس سے چھوٹے اور درمیانے ہوٹلز میں ایک کمرے کا کرایہ 150 سے 300 ڈالر یعنی 15سے 30ہزار روپے تک جا پہنچا ہے ‘بعض ہو ٹلز نے آخری وقت پر آنے والوں سے 400سے 500ڈالر تک یعنی 50ہزار سے 70ہزار تک کا کرایہ وصول کیا ہے‘ ہو ٹلز میں کمرے نہ ملنے کی وجہ سے آئیڈیاز کے علاوہ پاکستان آنے والے کاروباری افراد کو ان کی کمپنیاں کراچی کی بجائے لاہور یا اسلام آباد میں منتقل کر کے وہاں ان سے ملاقاتیں کرنے پر مجبور ہیں‘کراچی میں 5اور 4اسٹار ہو ٹلز کی تعداد 7کے قریب ہے اس لیے اب کراچی میں 2سے3بڑے ہوٹلز کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے ،انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ کم از کم 800سے 900کمروں کی کراچی میں ضرورت ہے‘ہوٹل انڈسٹری کے لیے یقینا ایک اچھی خبر ہے ‘اس سلسلے میں پاکستان ہوٹل انڈسٹری ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور ایک ہو ٹل کے جی ایم عظیم قریشی کا کہنا ہے کہ صرف آئیڈیاز کی وجہ سے نہیں بلکہ ملک بھر اور خصوصاً کراچی میں امن و امان بہتر ہونے سے ہوٹل انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے اس سے قبل بوہری برادری کے ایونٹ کے موقع پر بھی ہو ٹل انڈسٹری میں گنجائش ختم ہو گئی تھی جس پر بوہری برادری نے مہمانوں کو گھروں پر ٹھہرانے کی اپیل کرنا پڑی ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کی وجہ سے بھی ہو ٹل انڈسٹری پر بڑے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں ، نہ صرف کراچی بلکہ ملک بھر میں ہو ٹل کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے یہی وجہ ہے کہ فیصل آباد‘ملتان اور مری میں 3بڑے ہو ٹل گزشتہ ایک سال میں تعمیر ہو ئے ہیں ،ہو ٹل انڈسٹری سے ملک بھر میں ٹورزم بڑھے گا اس لئے حکومت کو اس طرف خصوصی توجہ دینی چاہئے۔

(313 بار دیکھا گیا)

تبصرے