Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 20 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News ! Best Urdu Website in World

کبریٰ خان کے بھارتی فلم میں کام کرنے کے امکان

ویب ڈیسک هفته 24 نومبر 2018
کبریٰ خان کے بھارتی فلم میں کام کرنے کے امکان

پاکستانی اداکارہ وماڈل کبریٰ خان نے کہا ہے کہ فلم ایک زبردست میڈیم ہے اوراس کے ذریعے اپنا پیغام پوری دنیا تک پہنچانا بہت آسان ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں کبریٰ خان نے کہا کہ ویسے توہمارے ہاں آئٹم سانگز پرمبنی فلموں کو دیکھنے کا رجحان کچھ زیادہ ہے یا پھر باڈی بلڈرہیروز کی فلمیں دیکھی جاتی ہیں‘ مگریہ بات بھی سب جانتے ہیں کہ اچھی اورمعیاری فلم وہی ہوتی ہیں جس میں تفریح کے ساتھ ساتھ کوئی ایسا پیغام دیا جاسکے یا کسی ایسے مسئلے کواجاگرکیا جائے، جس سے انسانیت کی خدمت ہوسکے۔ اداکارہ نے کہا کہ میرے نزدیک توفنون لطیفہ کا مقصد یہی ہے‘ ایسا کام بہت سے ممالک میں کیا جارہا ہے اوراس کو سراہا بھی جاتا ہے۔ یہ بات بالکل غلط ہے کہ سنجیدہ موضوعات پربننے والی فلمیں زیادہ بزنس نہیں کرتیں اگرہم آسکرایوارڈ کی تاریخ دیکھیں یا سینما کے ماضی میں جھانکیں توہمیں ایسی لاتعداد فلمیں ملیں گی جنہوں نے پوری دنیا میں تہلکہ مچایا اورانقلاب برپا کیا۔ کبریٰ خان نے کہا کہ بطوراداکارہ میں سمجھتی ہوں کہ ایک فنکارکی یہ سب سے بڑی خواہش ہوتی ہے کہ اس کاکام اس کی پہچان بنے اوریہ خواہش اس وقت تک پوری نہیں ہوپاتی جب تک اس کے لیے چیلنجنگ کردارنہ کیے جائیں۔ آج ہم جن عظیم فنکاروں کے کام کی مثال دیتے ہیں، وہ ان کا کام ہی ہے جوان کے نام کوزندہ رکھے ہوئے ہے۔ اس لیے میں بھی چاہتی ہوں کہ ایسے چیلنجنگ کردار نبھاؤں، جو میری شناخت بنیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ بطور ہیروئن ٹی وی ڈراموں اورفلموں میں توکام جاری ہے لیکن تاحال مجھے کسی ایسے کردارکی تلاش ہے ، جو مجھے اچھوتی شناخت دے سکے۔اداکارہ نے کہا کہ احسن خان کا شمار پاکستان کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے‘ وہ میری رہنمائی کرتے ہیں جس سے میرے کام میں نکھار بھی آرہا ہے اور اعتماد میں اضافہ بھی ہو رہا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار احسن خان اور اداکارہ کبریٰ خان ڈرامہ سیریل ’’الف‘ ‘کی ریکارڈنگ کیلئے نتھیا گلی میں موجود ہیں۔ دونوں اداکار ڈرامہ ’’الف‘‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ سیریل کے ہدایتکار حسیب حسن، رائٹرعمیرہ احمد ، پروڈیوسر ثنا شاہنوازاور ثمینہ ہمایوں سعید ہیں جبکہ دیگرکاسٹ میں حمزہ علی عباسی، سجل علی،کبریٰ خان، صدف کنول، منظرصہبائی اور چائلڈاسٹار پہلاج حسن شامل ہیں۔ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران کبریٰ خان نے احسن خان کی تعریف کی اور کہا کہ الف موضوع کے حوالے سے منفرد ڈرامہ سیریل ہو گی۔ ڈرامے کے ڈائریکٹر بھرپور محنت کر رہے ہیں، نتھیا گلی میں سردی بہت ہے لیکن ہم موسم انجوائے کر رہے ہیں۔ کبریٰ خان نے کہا کہ جہاں تک میری بات ہے تومیں نے بھی بڑے پردے پرکام کرکے دیکھا ہے‘ یہ واقعی ہی ایک ناقابل فراموش تجربہ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اگر مستقبل میں بھی مجھے اچھے کرداروں والی فلمیں ملیں توضرورکام کروں گی۔اداکارہ نے کہا کہ منجھے ہوئے فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔ اگران جیسا کوئی سلجھا ہوا فنکارسامنے ہوتو پھرکام کرنے میں بے حد مزہ آتا ہے۔ایک سوال کے جواب میںکبریٰ خان نے کہا کہ پاکستان فلم کا فی الوقت کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے‘ ہمیں صرف محنت اورلگن سے اپنا کام کرنے کی ضرورت ہے‘ آپسی اختلافات بھلاکریکجا ہوں توپھرحالات میں تیزی کے ساتھ سدھارممکن ہے‘ جب تک ایسا نہیں کیا جاتا، تب تک بہتری اورترقی کی بات سمجھ سے بالا ہے۔

(27 بار دیکھا گیا)

تبصرے