Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 15 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پریانکا کے ہونے والے شوہر ’شوگر‘ میں مبتلا

قومی نیوز هفته 24 نومبر 2018
پریانکا کے ہونے والے شوہر ’شوگر‘ میں مبتلا

سابق ملکہ حسن اور نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ہونے والے شوہر نک جونز شوگر کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا اورامریکن گلوکار نک جونز اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم پریانکا کے ہونے والے شوہر نے حال ہی میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ 13 سال قبل انہیں ٹائپ ون شوگر کے مرض کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ شوگر کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ نک جونز نے انسٹاگرام پر اپنی 2تصاویر شیئر کیں اور لکھا بائیں جانب والی تصویر میری بیماری تشخیص ہونے کے چند ہفتوں بعد لی گئی تھی۔ اپنی بیماری کی تفصیلات بتاتے ہوئے نک جونز نے کہا کہ شوگر لیول بڑھ جانے اور وزن میں خطرناک حد تک کمی ہونے کے بعد ہمیں پتہ چلا کہ مجھے شوگر کی بیماری لاحق ہے۔ دوسری طرف بھی میں ہی ہوں خوش اورصحت مند۔ نک جونز نے بتایا کہ وہ ایک صحت مند زندگی گزارنے کے لیے روزانہ ورزش کرتے ہیں، صحت بخش غذا کھاتے ہیں اور باقاعدگی سے اپنا شوگر لیول چیک کرتے ہیں، بیمار ہونے کے باوجود انہیں اپنی زندگی پر پورا کنٹرول ہے۔ نک جونز نے کہاکہ کوئی بھی آپ کو ایک خوبصورت اور بہتر زندگی گزارنے سے نہیں روک سکتا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی فیملی اور خود سے محبت کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہر قدم پر ان کا ساتھ دیا۔ واضح رہے کہ نک جونز اور پریانکا چوپڑا بھارتی ریاست جودھ پور کے امید بھون پیلس میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے، اس پْر تعیش پیلس کے ایک رات کا خرچہ 43 لاکھ بھارتی روپے ہے۔ دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز 30 نومبر سے ہوگا جو 2 دسمبر تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی ٹوئٹر پر انکشاف کیا ہے کہ وہ دمہ کے مرض میں مبتلا ہیں تاہم یہ بیماری انہیں کامیاب زندگی گزارنے سے نہیں روک سکتی۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں اپنی بیماری سے متعلق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 5 برس کی تھیں جب انہیں پتہ چلا کہ وہ دمہ جیسے خطرناک مرض میں مبتلا ہیں، جو لوگ مجھے جانتے ہیں وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ میں دمہ کے مرض کا شکار ہوں لیکن اس میں چھپانے کی کیا بات ہے؟ پریانکا نے لکھا میں یہ بات جانتی ہوں کہ میں اپنی بیماری کنٹرول کرسکتی ہوں اس سے پہلے کہ میری بیماری مجھے کنٹرول کرلے، اس کے ساتھ ہی پریانکا نے پْرامید لہجے میں لکھا کہ استھما(دمہ) کی بیماری مجھے زندگی کا مقصد حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی اورنہ ہی ایک خوبصورت زندگی گزارنے سے روک سکتی ہے۔ اپنے پیغام کے ساتھ پریانکا نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ دمہ کی مریضہ ہونے کے باوجود زندگی کو بھرپور طریقے سے جیتے ہوئے اور اپنی بیماری کو شکست دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا حال ہی میں دمہ کے مریضوں کے لیے چلائی جانے والی مہم’بریتھ فری‘ سے منسلک ہوئی ہیں جہاں انہوں نے اپنی بیماری سے متعلق تمام لوگوں کو بتایا۔

(362 بار دیکھا گیا)

تبصرے