Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 13 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بلا ول بھی جے آئی ٹی میں طلب

قومی نیوز هفته 24 نومبر 2018
بلا ول بھی جے آئی ٹی میں طلب

اسلام آباد……جعلی اکائونٹس کی تحقیقات میں مصروف مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ، سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو اگلے ہفتے طلب کر لیا ہے جبکہ ترجمان بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمیں اس سلسلے میں کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل احسن صادق کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی نے بلاول اور فریال تالپور کو 28نومبر کیلئے سمن جاری کئے ہیں۔سابق صدر آصف زرداری کو 29نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جعلی اکائونٹس کیس میں بہت بڑی پیشرفت ہوئی ہے اور شواہد حاصل کیے گئے ہیں جن کی بنیاد پر ان افراد کے بیانات ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم دبئی میں قائم کمپنی کین انٹرنیشنل کمپنی کی تفصیلات حاصل کرنے کے لئے بھی متحدہ عرب امارات حکومت کے محکمہ انصاف و قانون کو یاددہانی کا نوٹس بھیجا ہے تاکہ 27ارب روپے کی ٹرانزیکشن کی تفصیلات حاصل کی جاسکیں۔ ذرائع کے مطابق کمپنی انور مجید کی فیملی کی ملکیت ہے۔ دریںاثناء جعلی اکاؤنٹس کے معاملے میں جے آئی ٹی نے 300 اکائونٹس کے ذریعے 10ہزار مختلف قسم کی ٹرانزیکشنز کی چھان بین کی ہے جس میں 600کے قریب افراد اور 200پرائیویٹ کمپنیاں ملوث ہیں۔

(349 بار دیکھا گیا)

تبصرے