Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 15  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

شور مچانے والے جلد جیل جاینگے ،عمران خان

ویب ڈیسک جمعرات 22 نومبر 2018
شور مچانے والے جلد جیل جاینگے ،عمران خان

کوالا لمپور……وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی خواہش ہے کہ جتنی جلد ہو حکومت گر جائے،جتنے دن حکمران رہا اتنا ہی اپوزیشن کیلئے خطرہ رہے گا،شور مچانے والوں کو پتا ہے کہ انہیں جیل جانا ہے۔کوالالمپور میں پاکستانیوں سے خطاب میں عمران خان نےکہا کہ یہ سب جمہوریت نہیں اپنی چوری بچانے کیلئے اکٹھے ہورہے ہیں، چوروں کی بات کرتے ہیں تو اپوزیشن کھڑی ہوجاتی ہے،ہم نہ کسی سے این آراو کریں گے نہ ہی میثاق جمہوریت کریں گے۔ان کا کہناتھا کہ اپوزیشن نے پہلے دن ہی سے حکومت گرانے کی کوشش شروع کردی، مجھے پہلے دن تقریر ہی نہیں کرنے دی،یہ پہلی پاکستان کی حکومت ہے جو نہ ڈیل کرے گی نہ اور میثاق جمہوریت، نیب کا کوئی ایک کیس ایسا نہیں ہے جو تحریک انصاف نے کیا ہو،ہم کیسز کریں گے لیکن ابھی اس کا وقت نہیں آیا۔عمران خان نے یہ بھی کہاکہ سابق حکمران قرضے کا پہاڑ چڑھا کر چلے گئے، یہ وقت نکل گیا تو اس کے بعد پاکستان میں اتنا پیسا آئے گا کہ نہ کبھی امداد مانگنا پڑے گی اور نہ ہی قرضہ مانگنا پڑے گا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ وزیراعظم بننے سے پہلے تک پاکستان کے وسائل کا پتا نہیں تھا،قومیں اونچ نیچ کا سامنا کرتی ہیں،3 کروڑ کی ملائیشیا کی برآمدات 220 ارب ڈالر اور 21 کروڑ کے پاکستان کی برآمدات مشکل سے 24 ارب ڈالر ہیں،60 کی دہائی میں پاکستان کی صنعتی پیداوار 4 بڑے ایشیائی ملکوں کے برابر تھی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 60 کی دہائی میں ملائیشیا کے شہزادوں کو لاہور پڑھنے بھیجا جاتا تھا،پاکستان کی مثالیں دی جاتی تھیں،ملک سب سے تیزی سے ترقی کررہا تھا پھر ملائیشیا کو مہاتیر محمد کی شکل میں عظیم لیڈر ملا،جس نے نہ فیکٹریاں بنائیں اور نہ ہی منی لانڈرنگ کرکے پیسا باہر بھیجا، جس نے منی لانڈرنگ کی اس پر آج ملائیشیا میں کیس چل رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ لاہور سے ایک تصویر سامنے آئی کہ ایک شخص اپنے بچوں کو لے کر سڑک پر سورہا ہے،ہماری حکومت نے فیصلہ کیا کہ ایسے لوگوں کے لیے گھر بنائیں گے اور انھیں کھانا دیں گے،آیندہ ہفتے غربت کم کرنے کا پروگرام لیکر آرہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قرضوں کی قسطیں دینے کے لیے دوست ممالک سے قرضے لیے ہیں،کوشش کررہے ہیں کہ آئی ایم ایف سے کم سے کم قرضہ لیں۔وزیراعظم نے کہا کہ قرضوں کی دلدل سے نکلنے کے لیے 4 کام کرنے ہیں،برآمدات میں اضافہ کرنا ہے،غیرملکی پاکستانیوں کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں کہ قانونی طریقے اور آسانی سے ترسیلات زربھیجیں،اس وقت پاکستان کے پاس12 ارب ڈالر کی قلت ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری لانی ہے،باہر سے آنیوالے سرمایہ کار کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہیں۔

(228 بار دیکھا گیا)

تبصرے