Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 14 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

150 مالکان کو پارکنگ پلازہ میں متبادل جگہ دینے کا فیصلہ

قومی نیوز هفته 17 نومبر 2018
150 مالکان کو پارکنگ پلازہ میں متبادل جگہ دینے کا فیصلہ

کراچی ….ایمپریس مارکیٹ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران گرائی جانے والی دکانوں کے کم از کم 150 مالکان کو پارکنگ پلازہ میں متبادل جگہ دینے کا فیصلہ ‘ حکام نے میئر کراچی وسیم اختر اور کمشنر کراچی افتخار شلوانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے حوالے سے تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایمپریس مارکیٹ کے باہر جن افراد کی دکانیں تھیں‘ انہیں اگلے3 مراحل میں ریلیف دیا جائے گا‘ اجلاس میں یہ بھی طے کیاگیا کہ کنکریٹ پر مشتمل ناجائز تجاوزات کو بھی فی الفور ہٹایا یا گرادیاجائے گا‘ خواہ وہ کسی بھی حدود میں واقع ہوں‘ اس ضمن میں ایم اے جناح روڈ ‘ آرام باغ ‘ جامع کلاتھ مارکیٹ ‘ کھوڑی گارڈن ‘ لیمارکیٹ اور دیگر علاقوں میں بھی کریک ڈائون کیا جائے گا‘ یہاں تک کہ بینک کی برانچز اور دیگر اداروں نے بھی اپنے جنریٹر یا دیگر مشینری اگرفٹ پاتھ پر چھوڑی تو 3 دن کی مہلت کے بعد اسے اٹھایا جائے گا۔

(335 بار دیکھا گیا)

تبصرے