Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 20 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News ! Best Urdu Website in World

ملک میں تبدیلی دیکھ کر خوشی ہوتی ہے اس قدر

عاصم رحمانی هفته 17 نومبر 2018
ملک میں تبدیلی دیکھ کر خوشی ہوتی ہے اس قدر

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے کہتی ہیں کہ میری ساری توجہ اپنے کیریئر پر مرکوز ہے، اس وقت کراچی، ڈرامہ انڈسٹری کا ہی نہیں فلموں کا بھی حب بنا ہوا ہے جہاں بہت ہی معیاری کام ہورہا ہے‘ ہمارے ڈراموں نے دنیا بھر میں تو دھوم مچا ئی ہے اب فلموں نے بھی رنگ جمانا شروع کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ملاقات میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم ’’کاف کنگنا‘‘ میں میری پرفارمنس شائقین کو پسند آئے گی، جب ڈرامہ انڈسٹری کا کوئی سینئر فنکار میرے کام کی تعریف کرتا ہے تو میں بہت خو ش ہوتی ہوں‘ میری خواہش ہوتی ہے کہ اپنے سینئر ز سے سیکھتی رہوں۔انہوں نے کہا کہ انسان کو اپنی زندگی میں ہمیشہ سیکھنے سکھانے کے عمل سے گزرتے رہنا چاہیے کیونکہ ہماری فیلڈ بہت وسیع ہے اور اس میں سیکھنے کی کافی گنجائش ہوتی ہے۔ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ فنکار کبھی اپنی فیلڈ سے دور نہیں رہ سکتا، جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ فلموں میں کام نہیں کررہی وہ غلطی پر ہیں‘ ہر فنکار اچھے کردار کے لئے انتظار کرتا ہے۔ ہدایتکار امین اقبال کی فلم ’’رہبرا‘‘ میں کام کر رہی ہوں جس میں میرے ساتھ احسن خان اور ماڈل سحرش خان بھی ہیں۔ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ اگرچہ مجھے شہرت ڈرامہ سیریل ’’بلبلے‘‘ میں مزاحیہ کردار سے ملی لیکن میں اپنے اوپر ایک طرح کے کرداروں کی چھاپ نہیں لگوانا چاہتی اس لئے اب ’’بلبلے‘‘میں ’’خوبصورت‘‘ والے کردار سے ملتا جلتا کردار نہیں کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں وراسٹائل اداکارہ ہوں اس لئے مختلف قسم کے کردار کرنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلموں میں بھی کام کر رہی ہوں‘ فلموں میں میرے کردار مرکزی نوعیت کے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گلوکاری کا اچھا رسپانس ملا ہے۔ البم پر کام کر رہی ہوں۔ امید ہے کہ سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گا‘ انہوں نے کہا کہ کمپیئرنگ بھی کر رہی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ فلم بین اب ہر موڈ کی فلم دیکھ رہے ہیں جس کی واضح مثال سال رواں میں ریلیز ہونے فلموں کی باکس آفس رپورٹ سے لگایا جاسکتا ہے جو روٹین سے ہٹ کر موضوع پر بنائی گئیں اور ان میں کام کرنے والے فنکاروں کی پرفارمنس کو بھی سراہا گیا۔ عائشہ عمر نے کہا کہ نئے لوگوں کے آنے سے فلم انڈسٹری کے مردہ جسم میں جان پڑ گئی ہے ،وہ جس طرح سے محنت کر رہے ہیں اس کے نتائج بھی سامنے آنے لگے ہیں۔ اس سلسلہ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہمیں اسی طرح منفرد موضوعات پر فلمیں زیادہ سے زیادہ بنانا ہوں گی۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اداکاری کے ساتھ ماڈلنگ اور گلوکاری کو جاری رکھوں گی۔ یاد رہے کہ عائشہ عمر 12اکتوبر 1981ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں اور بطور ماڈل اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ نجی ٹی وی چینل سے سیٹ کام ’’بلبلے ‘‘سے خوبصورت کا کردار ادا کر کے بھرپور شہرت حاصل کی۔ عائشہ عمر آج کل ٹی وی ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی اداکاری کررہی ہیں۔

(30 بار دیکھا گیا)

تبصرے