Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 22 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

خوش نصیب ہوں کامیابیوں کا ہے میری طرف رخ

ویب ڈیسک هفته 17 نومبر 2018
خوش نصیب ہوں کامیابیوں کا ہے میری طرف رخ

پاکستانی اداکارہ و ماڈل حریم فاروق نے بہت ہی کم وقت میں بطور فلم پروڈیوسر اور ایکٹر دونوں رولز میں شہرت حاصل کی۔ ٹی وی ڈراموں میں ’’دیارِ دل‘‘ جیسے مقبول سیریل میں ان کا کام بہت سراہا گیا اور ان کی پہلی پروڈکشن ’’جانان ‘‘صرف پاکستان میں ہی نہیں برطانیہ اور دیگر ممالک میں بھی بہت کامیباب رہی۔ ’’پرچی‘‘ فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی حریم فاروق نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے فلم کے ٹریلر اور گانوں کو اتنا پسند کیا اور امید ہے کہ آپ کو فلم کے بھی بے حد پسند آئے گی کیونکہ یہ ہم نے بہت محنت اور صاف نیت سے بنائی ہے۔ حریم فاروق کا کہناتھا کہ فلم کو 12 جنوری کو امریکہ اور کینڈا میں ریلیز کیا جائے گا جبکہ 19 جنوری کو سعودی عرب ،ملیشیا،کانگو اور فرانس میں۔ان کا کہناتھا کہ پرچی پہلی فلم ہے جو کہ سعودی عرب میں ریلیز کی جائے گی یہ پاکستان کیلئے لمحہ فخر ہے ۔حریم فاروق اس فلم میں لیڈ ایکٹریس کے رول میں نظر آئیں گی جس کا نام ایمان ہو گا ‘اس میں تین ہیروز ہیں اور یہ ایک کامیڈی فلم ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عورتوں کے لئے ایک پیغام ہے کہ وہ کمزور نہیں حالات کا مقابلہ خوبصورتی سے کیا جاسکتاہے۔ اداکارہ نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام لوگ یہ فلم اپنی فیملی کے ہمراہ دیکھنے کیلئے آئیں کیونکہ میں بھی یہ فلم اپنے والد کے ساتھ دیکھوں گی ۔ شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ تاحال شادی کا کوئی ارادہ بھی نہیں ہے، جب اللہ کی مرضی ہو گی تو ہو جائے گی اور اب تک میں نے سوچا بھی نہیں ہے کہ میں نے شادی کرنی ہے۔ حریم فاروق نے کہاہے کہ میرے وزن کا ٹیلنٹ سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف جسمانی طور پر خود کو تبدیل کرنا ہی سب کچھ نہیں ہوتا، آپ کی طاقت، ہمت اور آپ اپنے بارے میں کتنا اچھا سوچ رہے ہیں،یہ سب باتیں بہت اہمیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو بھی وزن کم کرنا چاہتا ہے ‘اس کیلئے ضروری ہے کہ وہ ہمت رکھے۔ میں اب خود کو آئینے میں دیکھتی ہوں تو مجھے بے حد خوشی ہوتی ہے اور خود پر فخر ہوتا ہے۔اپنی اداکاری کے حوالے سے حریم فاروق نے کہا کہ میرا وزن پہلے 25کلو زیادہ تھا تاہم میرا ٹیلنٹ تب بھی میرے ساتھ تھا، لوگ میرے فن کے مداح تھے، مجھے پراجیکٹس مل رہے تھے۔ اب میرا وزن 25 کلو کم ہے تاہم سب کچھ پہلے جیسا ہی ہے، میرے وزن کا میرے ٹیلنٹ سے کوئی تعلق نہیں۔حریم کے مطابق وہ کھانے پینے کی بے حد شوقین ہیں، انہوں نے کہا کہ خود کو بھوکا نہ رکھیں، جم میں ورزش کے بعد کیلا ضرور کھائیں۔

(248 بار دیکھا گیا)

تبصرے