Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 15  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

باغ ابن قاسم پر60کروڑخرچ کی تحقیقات شروع

ویب ڈیسک هفته 17 نومبر 2018
باغ ابن قاسم پر60کروڑخرچ کی تحقیقات شروع

کراچی……….نیب نے 65 کروڑ میں بنے والے باغ ابن قاسم کی بحالی پر 60کروڑ روپے خرچ ہونے کی تحقیقات شروع کردی،سب سے زیادہ ادائیگی کھاد کی مد میں کی گئی ، ڈی جی پارک نیب کے سوالات تسلی بخش جواب نہ دے سکے،قومی احتساب بیوروکے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق نیب نے باغ ابن قاسم کی تزئیں نو پر60کروڑ روپے خرچ ہونے کی تحقیقات کا آغاز کردیا،باغ ابن قاسم 2007ء کلفٹن میں 65 کروڑ روپے مالیت سے بنایاگیاتھا،نیب کی ایک تفتیشی ٹیم باغ ابن قاسم کا مسلسل 2روز سے وہاں ہونے والے کام کاجائزہ لے رہی ہے ،اس سلسلے میںباغ میں لگائی گئی گھاس،پودوں کا معائنہ کیا گیا،نیب حکام نے مٹی کے نمونے بھی حاصل کئے، نیب ذرائع کے مطابق بلوں کی ادائیگی میں کھاد کے نام پرسب سے زیادہ فنڈ جاری ہواجب کہ باغ میں کھاد نام کی کوئی چیز نہیں،وہاں سیوریج کے پانی کا فضلہ سکھا کر کھاد ظاہر کی گئی،نیب ذرائع کے مطابق باغ کے جائزے کے دوران اس بات کابھی انکشاف ہوا کہ وہاں پر کوئی نئی شجر کاری نہیں کی گئی ہے ۔ نیب حکام کے سوالات کے ڈی جی پارک تسلی بخش جواب نہ دے سکے‘ تحقیقات کے دوران ڈی جی پارک نے معلومات کے لئے محکمے کے انجینئرز کو طلب کیا،جس پرنیب اہلکاروںنے استفسارکیاکہ یہ تو سول انجینئر ہیں‘ ہارٹی کلچر کون دیکھ رہا ہے،نیب حکام نے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر کے افسران کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

(251 بار دیکھا گیا)

تبصرے