Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 10 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی میں نادرا کے مزید 3نئے میگا سینٹر بنانے کا فیصلہ

قومی نیوز جمعه 16 نومبر 2018
کراچی میں نادرا کے مزید 3نئے میگا سینٹر بنانے کا فیصلہ

کراچی ….. نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کراچی میں مزید 3نئے میگا سینٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔صوبے میں قائم نادرا سینٹرز اور میگا سینٹرز پر یومیہ 13 ہزار ٹوکن پر کارروائی ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل نادرا سندھ کرنل (ر)میر عجم خان درانی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ میر عجم خان درانی نے کہا کہ کراچی میں اس وقت نارتھ ناظم آباد، سیمنس چورنگی اور کورنگی روڈ پر ڈی ایچ اے میں میگا سینٹرز موجود ہیں، جو 24 گھنٹے عوام کو سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں مزید 3 نئے میگا سینٹر بنانے کے لیے شہر کے مختلف مقامات کا سروے شروع ہو گیا ہے ، جلد اعلان ہوجائے گا کہ کون سے مقام پر یہ سینٹرز بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری تعیناتی سے قبل صوبے کے سینٹرز اور میگا سینٹرز میں یومیہ 6500 افراد کو قومی شناختی کارڈ یا دیگر اقدامات کے لیے ٹوکن جاری ہوتے تھے ، جب کہ اب یومیہ 13 ہزار افراد کو ٹوکن جاری کیے جاتے ہیں اور ان پر کارروائی بھی ہوتی ہے۔

(325 بار دیکھا گیا)

تبصرے